کالی مرچ سے پیٹ کے معمولی درد کو دور کرنے نسخہ
بعض دفعہ ہم پیٹ کے معمولی سے درد کو بھی برداشت نہیں کر پاتے اس درد کو ختم کرنے کے لئے چند گھریلو طریقے یہ ہیں ۔
۱۔ کالی مرچ
تھوڑی سی کالی مرچ اور کچھ لہسن کے ٹکڑے مکس کرکے کھانے سے پیٹ کے درد سے آرام مل جاتا ہے ۔
۲۔ دار چینی
دار چینی پیٹ کے درد کے لئے بہت مفید ہے ، گیس سے ہونے والی تکلیف میں یہ آرام دیتی ہے ۔
۳۔ لیموں
دو گرام لیموں ، چھ گرام لہسن کا رس اور چھ گرام شہد کو مکس کرکے پینے سے پیٹ کا درد ختم ہوجاتا ہے۔