کیا کالا نمک عام نمک سے زیادہ فائدے مند ہوتا ہے؟ اس کے کھانے سے جسم میں آنے والی حیران کن تبدیلی آپ کو بھی استعمال پر مجبور کردے گی

image

کالا نمک ہر گھر میں پایا جاتا ہے جو اکثر لوگ ترش پھلوں پر چھڑک کر کھاتے ہیں تاکہ ذائقہ بڑھایا جاسکے۔ کالا نمک دراصل پہاڑی نمک ہے جس میں جڑی بوٹیوں اور مصالحوں کو شامل کیا جاتا ہے اور پھر بہت زیادہ درجہ حرارت میں گرم کیا جاتا ہے اور نمک کو کوئلے میں مکس کرکے گرم کیا جاتا ہے تاکہ اس کو قابلِ استعمال بنایا جاسکے مگر کہیں کہیں یہ قدرتی حالت میں بھی پایا جاتا ہے اور بس عام نمک کی طرح ہی دستیاب ہوتا ہے اس میں عام نمک کے مقابلے میں سوڈیم کی مقدار کم ہوتی ہےجو کہ اس کی افادیت کی ایک بڑی وجہ ہے۔لیکن کالے نمک کو استعمال کرنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے۔۔۔؟

فوائد:

• کالا نمک موٹاپے، پیٹ کے مسائل، بدہضمی، کھٹی ڈکاروں، بلغم کو نکالنے اور تیزابیت کو کم کرنے میں مدد گار ہے۔

• اعصابی نظام کو بہتر بناتا ہےجبکہ ڈپریشن کے مریضوں کے لئے بھی مفید ہے۔

• کالا نمک دوران خون کو بہتر بناتا ہے جبکہ ہچکیوں کو کم کرتا ہے۔

• موسم گرما میں کالے نمک کا استعمال لو لگنے سے محفوظ رکھتا ہے۔

• پیٹ کے کیڑوں کی صفائی اور نقصان پہنچانے والے بیکٹیریا کا خاتمہ کرنے میں مددگار ہوتاہے۔

لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

ماہرین کہتے ہیں کہ : ''چونکہ اس نمک میں سوڈیم کی مقدار کم ہوتی ہے تو وہ افراد جو ہائی بلڈ پریشر کے شکار ہوں وہ اس کا استعمال کم ہی کریں۔''

You May Also Like :
مزید

Kaly Namak Ke Istemal Ke Fayde

Kaly Namak Ke Istemal Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Kaly Namak Ke Istemal Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.