کان کے مساج کے ذریعے تھکاوٹ کو دور کرنے کا نسخہ
سرسوں یا زیتون کے تیل سے کانوں کا مساج انسان کے اعصابی تناﺅ کو کم کرتا ہے، یہ تھکاوٹ کو دور کرکے سوچ وخیالات کو تازہ دم رکھتا ہے۔ کانوں کا مساج مدافعتی خلیات کو جسم میں سر گرم رکھنے اور ان کی کاکردگی کےلئے بہت اہم ہے۔ کان ہمارے جسم کا وہ حصہ ہے جن کا براہ راست تعلق دماغ سے ہوتا ہے، جسم کے بہت سے انرجی پوائینٹ کان سے جڑے ہوتے ہیں۔