جسم میں کہیں بھی درد ہو ، کپڑوں کی چٹکی کو اس طریقے سے اپنے کان پر اس خاص طریقے سے صرف چند سیکنڈ لگائيں اور درد بھگائیں

image

عام طور پر روزمرہ کے کاموں کے بعد تھکن کے ساتھ ساتھ جسمانی درد اکثر خواتین کو بے حال رکھتا ہے ۔ جس کی وجہ سے درد ختم کرنے والی دواؤں کا استعمال اکثر خواتین کرتی نظر آتی ہیں۔

مگر ماہرین کے مطابق ان درد کش ادویات کے ضمنی اثرات ایک جانب تو معدہ میں السر کا سبب بنا سکتے ہیں اور دوسری طرف جگر اور گردوں کے لیۓ انتہائی مضر ہوتے ہیں اسی وجہ سے اکثر خواتین درد کو برداشت کرتی رہتی ہیں مگر آج ہم آپ کو ایک ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے ہر درد صرف 30 سیکنڈ میں دور ہو سکتا ہے

کپڑوں کی چٹکی سے درد بھگانے کا طریقہ

کپڑوں کی چٹکی جو کہ عام طور پر کپڑوں کو سکھانے کے لیۓ استعمال کی جاتی ہے مگر آج ہم آپ کو اس کا ایک ایسا فائدہ بتائیں گے جس کو جان کر آپ بے ساختہ ہمں دعائیں دینے پر مجبور ہو جائیں گی

انسانی کان میں دماغ سے آنے والے بہت سارے ایسے اعصاب ہوتے ہیں جن کا تعلق براہ راست پورے جسم سے ہوتا ہے اور ان حصوں میں درد کی صورت میں کان میں موجود اعصاب کو خاص جگہوں سے دبانے سے ان جگہوں کے درد کو آرام ملتا ہے

کمر اور کاندھوں کے درد کے لیۓ

کمر اور کاندھوں میں ہونے والے دردکے لیۓ کپڑوں کی چٹکی کو30 سیکنڈ تک کان کی اوپری کنارے پر لگا کر چھوڑ دیں اور اس کے بعد اس کو اتار دیں درد جلد غائب ہو جاۓ گا

پیٹ یا گردوں کے درد کے لیۓ

اگر پیٹ یا گردے یا اندرونی کسی بھی اعضا میں درد ہو تو اس درد کے لیۓ کان کے اوپری کنارے سے تھوڑا نیچے اس چٹکی کو کچھ سیکنڈ کے لیے لگائیں اس کے دباؤ سے جلد یہ درد ٹھیک ہو جاے گا

جوڑوں کے درد کے لیے

کان کی لو کے درمیان مین ایسے اعصاب موجود ہوتے ہیں جن کا تعلق جسم کے تمام جوڑوں کے درد سے ہوتا ہے ایسے افراد جن کو اکثر جوڑوں کے درد کی شکایت ہوتی ہے ان کو چاہیے کہ وہ چٹکی کو کان کے درمیان والی جگہ پر کچھ سیکنڈ کے لیۓ لگا کر چھوڑ دیں اور اس کے بعد اتار دیں درد بھی غائب ہو جاۓ گا

سانس یا گلے میں درد کے لیۓ

اکثر خواتین کو نزلہ زکام کے سبب گلے میں اور سر میں درد کی شکایت ہوتی ہے ایسی خواتین کے لیۓ یہ ایک بہترین علاج ہے کہ وہ کان کی نچلی لو سے تھوڑا اوپر چند سیکنڈ کے لیۓ چٹکی لگا دیں اس سے نہ صرف بند ناک کھل جاے گا بلکہ درد میں بھ آرام مل جاۓ گا

بدہضمی کے لیۓ

کان کی لو سے ذرا اوپر موجود اعصاب کا تعلق ہمارے ہاضمے کے نظام سے ہوتا ہے اس جگہ پر چٹکی سے دباؤ ڈالنے سے بدہضمی مں فوری افاقہ ہوتا ہے اور کھانا جلد ہضم ہو جاتا ہے

سر اور دل کے درد کے لیۓ

سر اور دل میں ہونے والے درد کے لیۓ چٹکی کو لو کے اوپر لگا کر چند سیکنڈ کے لیۓ چھوڑ دیں انشا اللہ درد سے فوری افاقہ ہو جاۓ گا

یاد رکھیں ! یہ تمام طریقے میڈیکل یا ڈاکٹر کا نعم البدل ثابت نہیں ہو سکتے ہیں ان کی آزمائش کی صورت میں اگر افاقہ نہ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کر لینا بہتر ہے

You May Also Like :
مزید

Kapron Ki Chutki Ko Use Karne Ka Tarika

Kapron Ki Chutki Ko Use Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Kapron Ki Chutki Ko Use Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.