روزے رکھنے سے بچے میں کمزوری ہوگئی ہے؟ اب سحری میں سادی روٹی کے بجائے بنائیں کھجور کی روٹی، جو ذائقے اور صحت دونوں میں لاجواب

image

آج کل بچوں کے نخرے اتنے ہوگئے ہیں کہ ہر چیز پر منہ بناتے ہیں ایسے میں وہ کمزوری کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اب چونکہ رمضان آگئے ہیں تو صحت کے معاملے میں بچے اور بڑے دونوں ہی لا پرواہ ہوجاتے ہیں اور پھر اعصابی کمزوری کی وجہ سے کوئی کام صحیح سے نہیں کر پاتے۔

اسلیئے آج ہم آپ کو صحت اور غذائیت سے بھرپور کھجور کی روٹی بنانے کا طریقہ بتائیں گے، جو آپ سحری میں سادی روٹی کی جگہ بنا کر کھائیں اور کمزوری کو بھول جائیں

اجزاء:

آٹا دیڑھ کپ

کھجوریں 11 عدد

دودھ 1 کپ

شہد 3 چمچ

الائچی پاؤڈر ½ چمچ

ترکیب:

۔ سب سے پہلے کھجور کے بیج نکال کر اسے دودھ کے ساتھ مکسر میں بلینڈ کر کے پیسٹ بنالیں

۔ اب ایک پیالے میں آٹا ڈال کر اس میں الائچی پاؤڈر اور شہد شامل کرکے مکس کریں، پھر اسے کھجور کے پیسٹ کے ساتھ گوندھ لیں

۔ گوندھنے کے بعد 10 منٹ کیلیئے رکھ دیں، پھر اس کی روٹی بنائیں

۔ مزیدار کھجور کی روٹی تیار ہے، سحری میں خود بھی کھائیں اور بچوں کو بھی کھلائیں۔ یہ جسم میں جان اور پھرتی پیدا کرنے کے ساتھ طاقت بھی بخشتی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Khajoor Ki Roti Banane Ka Tarika

Khajoor Ki Roti Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Khajoor Ki Roti Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.