میں کھانا کھا رہی تھی کہ نوالے سے لال بیگ نکل آیا اور پھر ۔۔۔جانیئے ان 3 لوگوں کے ساتھ کیا ہوا؟ کھانے کی چیزوں کو ڈھانپ کر رکھیں ورنہ

image

کھانا بنانے کے بعد خواتین ان کو کچن میں رکھ دیتی ہیں اور خود آرام کرنے چلی جاتی ہیں یا پھر دیگر کاموں میں مصروف ہو جاتی ہیں اور ان کو خیال نہیں رہتا کہ کھانے کی پتیلی پر ڈھکن ڈھک دیا ہے یا نہیں؟ یا ایسا بھی ہوتا ہے کہ خواتین تو کھانا ڈھک کر رکھ دیتی ہیں اور جب بچے کھانا مانگیں تو اکثر مائیں کھانا کہتی ہیں کہ خود ہی نکال لو کھانا، اس میں کوئی بُرائی تو نہیں ہے، مگر بچے کھانے کی پتیلی کو نہیں ڈھکتے جس کی وجہ سے کھانوں میں کبھی چیونٹیاں چلی جاتی ہیں تو کبھی لال بیگ۔

ایسی ہی کہانیاں ہم آپ کو بتا رہے ہیں جن کو جاننے کے بعد آپ کبھی اپنے کھانوں کو کھلا نہیں چھوڑیں گے:

٭ دودھ میں چھپکلی:

ایک لڑکی کو اس کی امی نے دودھ کا گلاس دیا جس میں انہوں نے چاکلیٹ ڈالی تھی، اور بیٹی کو پینے کے لئے دے دیا، بیٹی نے ماں سے کہا کہ امی مجھے لگ رہا ہے اس میں کچھ ہے، امی نے کہا بیٹا چاکلیٹ ہے، چونکہ کمرے میں لائٹ بند تھی، اندھیرا تھا کسی کو نظر نہ آیا کہ دودھ کے گلاس میں چھپکلی ہے، بیٹی نے پینا شروع کیا، اچانک اس کو کچھ چبتا ہوا، جب اس نے لائٹ میں جا کر دیکھا تو وہ چھپکلی تھی، جس کو دیکھتے ہی اس نے الٹیاں کرنی شروع کردی، بعد ازاں پتہ چلا کہ دودھ کی پتیلی کا ڈھکن ڈھکا ہوا نہیں تھا، جس کی وجہ سے دودھ میں چھپکلی آ گری۔

٭ چائے میں لال بیگ:

اسکول میں ٹیچرز بیٹھ کر چائے پی رہی تھیں کہ اچانک ایک ٹیچر کے کپ میں سے لال بیگ نکل کر آیا اور جب چائے بنانے والی خاتون سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ چائے کا قہوہ بنانے کے بعد میں نے ڈھکن نہیں ڈھکا تھا، اس وجہ سے یہ اس میں آگرا، جس کے بعد چائے پینے والی ٹیچر کو دست لگ گئے۔

٭ بریانی میں لال بیگ:

ایک لڑکی آفس سے گھر گئی اس نے نوکرانی سے کھانا مانگا، تو نوکرانی نے کھانا پیش کردیا، لڑکی مزے سے بریانی کی تعریفیں کرتے ہوئے کھا رہے تھے کہ اچانک اس میں سے لال بیگ نکل آیا اور پھر اس نے آیا کو ڈانٹ کر پوچھا کہ یہ ہے تو معلوم ہوا کہ بچوں نے کھانے کو کھلا چھوڑ دیا تھا اور دیوار پر چلنے والی لال بیگ کھانے میں آ گری۔

ایسا کرنا کیوں ضروری ہے ؟

اگرآپ کھانوں کو ڈھانپ کر نہیں رکھیں گے تو ان میں اسی طرح چھپکلی وغیرہ چلی جائے گی اور یہ کھانے کھانے سے آپ کی طبیعت بگڑ سکتی ہے، کسی کو دست تو کسی کو قے، کسی کو فوڈ پوائزنگ بھی ہوسکتی ہے اور اگر کسی جانور کے اندر کسی قسم کا کوئی زہر ہوا تو وہ آپ کے جسم میں بھی داخل ہوسکتا ہے، اس لئے اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

You May Also Like :
مزید

Khana Dhak Ke Qun Rakhna Chahiye

Khana Dhak Ke Qun Rakhna Chahiye - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Khana Dhak Ke Qun Rakhna Chahiye. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.