آج کل الرجی کا نام بہت زیادہ سننے میں آتا ہے۔نزلہ زکام ہو ،خارش ،کھجلی ہو،کھانسی ہو ،ہر چیز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ الرجی ہے۔یہ الرجی کس وجہ سے ہوتی ہے اوراس سے کس طرح بچا جا سکتا ہے ۔
الرجی کی وجوہات:
یوں تو الرجی کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن عام طور پر اس کی مندرجہ ذیل وجوہات ہیں :
بند گھر اور کمرے جہاں ہوا کا گزرکم سے کم ہو
۔
دھوپ کا کمروں میں نہ آنا،ائر کنڈیشنر کا زیادہ استعمال
کسی جانور مثلا کتے بلی وغیرہ سے الرجی ہو تو گھر میں یا ملازمت کے مقام پر ان کی موجودگی سے
چھینکیں یا نزلہ وغیرہ شروع ہو جاتا ہے۔
گرد و غبار سے بھی یہ زیادہ جلدی حملہ آور ہوتا ہے۔
زیادہ ٹھنڈی اور بادی اشیائ کا مسلسل استعمال
کسی تیز پر فیوم وغیرہ سے بھی یہ ہو سکتا ہے
نزلہ زکام اور الرجیز کا گھریلو علاج:
ہوا کا اچھا گزر ہو،وینٹیلیشن کا انتظام رکھیں:۔
نزلے زکام اور الر جیز سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ تازہ ہوا،اور روشنی کا گزر ممکن بنایا جائے ۔یا اگر یہ نہیں ہو سکتا تو کم از کم کھڑ کی دروازے کھول دہیے جائیں تاکہ کمروں سے سیلن دور ہو سکے.
ائیر کنڈیشنر کی صفائی:۔
ائیر کنڈیشنر کی باقاعدہ صفائی کی جائے تاکہ اس میں سے گرد و غبار نکل کر سانس میں شامل نہ ہو.
زیتون کے تیل کا استعمال:۔
الرجی سے سانس کی تنگی،سانس پھولنا،نیند کی کمی،ٹینشن،کھانسی ،خشکی،بلغم کی شکایت پیدا ہو سکتی ہے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ رات کو سونے سے پہلے ناک کے دونوں نتھنوں میں زیتون کے تیل کا ایک ایک قطرہ ٹپکا لیا جائے اس سے سانس لینے میں آ سانی ہو گی اور ناک کھل جائے گی
جوشاندے کا استعمال:۔
جوشاندے کاباقاعدہ استعمال بھی اس میں فائدہ پہنچاتا ہے
پودینے کا استعمال:
پودینہ،خشک اجوائن،ہم وزن لے کر کوٹ لیں اور سفوف بنا لیں ۔آدھا چمچ دن میں تین بار استعما ل کرین اس سے بہت فائدہ ہو تا ہے
قالین کی صفائی:۔
اگر کمروں میں قالین ہیں تو ان کی صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔ان سے نکلنے والی گرد الرجی یا نزلے کے مریضوں کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے
گرم پانی کا استعمال:۔
گرم پانی کا استعمال کریں ۔پینے کے لئے بھی اور نہانے کے لئے بھی
ادرک اور ہلدی کا استعمال:۔
ادرک اور ہلدی کا استعمال کریں ۔اس کا قہوہ بنا کر پئیں ۔یہ اینٹی بایوٹک بھی ہیں اور اینٹی آکسیڈنٹ بھی۔
ہاتھ باقاعدگی سے دھوئیں
ہاتھ باقاعدگی سے دھوئیں ۔ان میں موجود جراثیم آپ کے جسم میں داخل ہو کر آپ کو مزید بیمار کر دیتے ہیں ۔