گھریلو ٹوٹکوں میں استعمال ہونے والے 5 ایسے اہم اجزاﺀ جن کے فوائد کی تصدیق سائنس نے بھی کردی

image
گھریلو ٹوٹکے ہر دور میں کارآمد اور مفید ثابت ہوئے ہیں، ان کی تاثیر سے ہمیشہ فائدہ ہی ہوا ہے، نقصان کا عنصر کم ہی دیکھنے میں آیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج سائنس بھی ان گھریلو ٹوٹکوں کی حمایت کررہی ہے۔ جانتے ہیں وہ عام ٹوٹکے جو سائنسی اعتبار سے بھی قابلِ استعمال اور فائدہ مند ہیں:

1: لوبیا کے پتے کھٹمل بھگانے کا ایک عام اور کارآمد ٹوٹکہ ہے۔ اس کی سائنسی تصدیق جرنل آف دی رائل سوسائٹی انٹرفیس میں شائع ایک تحقیق میں ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق لوبیا کے پتوں میں موجود اجزاء کھٹملوں کے خاتمے اور ہم سے دور رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ رات کو سونے سے قبل ان کو اپنے گھر میں جگہ جگہ رکھ لیں۔

2: جرنل پیڈیا ٹرکس میں شائع ایک تحقیق کے مطابق کھانسی کی تکلیف میں ٓسونے سے آدھے قبل شہد چاٹا جائے تو کھانسی کی شکایت میں کمی آتی ہے۔ اسی طرح کسی زخم پر شہد کو ملنا اسے ٹھیک کرنے میں مدد دیتا ہے۔

3: ایریزونا یونیورسٹی آف امریکہ کے ماہرین کہتے ہیں لہسن جراثیم کش، اینٹی فنگل اور بیکٹریا کش ہوتا ہے اس لئے بالوں کی افزائش، کیل مہاسوں کے خاتمے، نزلہ زکام کی روک تھام، موٹاپے میں کمی اور ہونٹوں پر زخم کو ٹھیک کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

4: مایو کلینک امریکا کے مطابق پیاز میں موجود اجزاء کینسر، امراض قلب، ہڈیوں کی کمزوری اور ذیابیطس کے خلاف فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں، اس کے علاوہ شریانوں کی بیماریاں اور فالج کا خطرہ بھی کم کرنے میں پیاز مدد دیتی ہے۔

5: طبی جریدے جنرل کینسر پریوینٹیشن کے مطابق ادرک سے آنتوں کے ورم میں کمی آتی ہے اور یہ انسانی خوبصورتی کے نکھار کا ذریعہ بنتی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Khansi Ka Totka

Khansi Ka Totka - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Khansi Ka Totka. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.