ہلدی میں ایسا کیا ہے جو خواتین کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے؟ جانیں ہلدی کے وہ اہم فوائد جو خواتین کے لئے جاننا بہت ضروری ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

image

ہلدی وہ مصالحہ جو ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے کیونکہ اس کے بغیر کھانا بننا بھی ممکن نہیں ہے۔ صرف کھانے کی ہی بات کی جائے اگر تو اس کی اہمیت ہم سب خواتین جانتی ہیں۔ مگر جب بات اپنی صحت کی ہو تو ہمیں معلوم ہونا چاہیئے کہ یہی ہلدی ہم خواتین کے لئے کس قدر اہم ہے۔

کیونکہ اکثر ہم چیزیں استعمال تو کرلیتے ہیں مگر ان کی اس افادیت سے لاتعلق ہوتے ہیں جو ہمارے چھوٹے سے لے کر پیچیدہ ہر مسئلے میں ہماری مددگار ہوتی ہیں۔

ہلدی سب سے بہتر اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی انفلامیٹری، اینٹی وائرل، اینٹی بیکٹیریا اور اینٹی مائیکروبیل ہے اس میں بیٹا کیروٹن۔ ایسکوربک ایسڈ، وٹامن سی، کیلشئیم، فلیونائڈز، فائبر، آئرن، نائسن، پوٹاشئیم، زنک، کوکیومن، ڈیمیتائیکزو کوکیومن، بورنیول، زنگیبیرن، ٹیرمیرن، بیٹاٹیمرونز، پروکرکیوماڈائول، بس اکیمول اور کریلون جیسے ہزاروں فائدہ مند کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جو خواتین کی ماہواری اور قوتِ مدافعت سے لے کر حمل اور پی سی اوڈی جیسے پیچیدہ مسائل میں مفید ہیں۔

فوائد:

قوتِ مدافعت:

ہلدی میں کوکیومن پایا جاتا ہے جوکہ خواتین کی قوتِ مدافعت کو بڑھانے کے لئے سب سے زیادہ ضروی ہے اور روزمرہ کھانوں میں ہلدی کے استعمال کے علاوہ بھی آپ اگر چائے یا دیگر مشروبات اور دودھ میں ڈال کر اس کو استعمال کریں تو آپ کے جسم کو اس سے توانائی ملتی رہے گی اور آپ جلدی تھکیں گی نہیں۔

ماہواری کے مسائل:

خواتین کو ماہواری کے کسی بھی قسم کے مسائل ہوں وہ ہلدی کو ضرور استعمال کریں کیونکہ اس سے جسم میں ہونے والے درد اور موڈ سوئنگنز بہتر ہوتا ہے اور وجائنل انفیکشن سے بھی بچت ہوتی ہے۔

غیر متوازن ہارمونز:

بڑھتی عمر میں لڑکیوں کو آجکل ہارمونز کے بگڑنے اور جسم میں غیر ضروری تندیلیوں یا غیر ضروری بالوں کی شکایت ہورہی ہے اور بڑی عمر کی خواتین کو عمر کے پختہ حصے میں ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کے لئے ہلدی کا استعمال بہت مفید ہے، روزانہ سکی نہ سکی طرح کھانے کے علاوہ اس کو استعمال کریں یہ خواتین کی اندرونی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے۔

کمردرد اور دیگر درد:

کمر درد کے علاوہ اکثر خواتین کو جوڑوں کے درد اور بیٹھے چڑھنے کی شکایت ہوتی ہے جوکہ ہلدی کے استعمال سے کنٹرول آسکتے ہیں لیکن اگر آپ اس کا لیپ بنا کر بھی مطلوبہ جگہ لگائیں تو یہ آپ کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔

دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے:

دودھ پلانے والی خواتین کو اکثر سوزش، جکڑاؤ یا کم دودھ آنے کی شکایت ہوتی ہے جوکہ ہلدی کا دودھ پینے اور سالن میں ہلدی کا استعمال کرنے سے ٹھیک ہوسکتی ہے۔

حاملہ خواتین اور بچے کی نشوونما کے لئے:

دورانِ حمل ہزار قسم کی پیچیدگیوں کا سامنا رہتا ہے اور ساتھ ہی یہ ڈر بھی کہ کہیں بچے کی صحت کو اس سے کوئی نقصان نہ ہو تو اس کے لئے آپ حمل میں ہلدی کا سالن تو استعمال کریں مگر کم مقدار میں لیکن اس کا دودھ باقاعدگی سے استعمال کریں اس سے آپ کی اور آپ کے بچے کی صحت کو بہت فائدہ ہوگا اور ماں بچہ دونوں صحت مند رہیں گے۔

احتیاط:

دورانِ حمل ایک بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ ہلدی کا استعمال صرف غذا کے ذریعے ہی کیا جائے۔ ایسے کیپسولز اور سپلیمنٹس کا استعمال ہر گز نہ کریں جن میں ہلدی کا کمپاؤنڈ زیادہ ہو کیونکہ یہ آُپ کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Khawateen Ke Liye Haldi Ke Fayde

Khawateen Ke Liye Haldi Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Khawateen Ke Liye Haldi Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.