کھیرا بے شمار فوائد کا حامل ہے، ہمارے یہاں یہ عام سی ملنے والی سبزی ہر موسم میں با آسانی ملتی ہے لیکن اکثر لوگ اس کے بےشمار فوائد سے انجان ہیں، آج ہم آپ کو کھیرے کے پانی کے چند فوائد بتانے جا رہے ہیں جس کے بعد آپ بھی روز کھیرے کے پانی کا استعمال شروع کر دیں گی۔
کھیرے کے پانی میں چھپے فوائد
• کھیرے کا پانی کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔
• کھیرے کا پانی ہمارے جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔
• کھیرا کھانے اور اس کے پانی کا روزانہ استعمال وزن کم کرتا ہے۔
• کھیرے کا پانی ہماری جِلد کے لئے بے حد مفید ہے۔
• کھیرے کے پانی سے بالوں کو بھی فائدہ پہنچتا ہے۔
• کھیرے کے پانی سے معدے اور جگر کو ٹھنڈک ملتی ہے۔
• گرمیوں میں کھیرے کا استعمال ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے۔
• کھیرے میں پوٹاشیم اور میگنیشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔
• کھیرے میں وٹامن اے، بی ون، بی سکس، وٹامن سی، وٹامن ڈی، فولیٹ اور کیلشیم موجود ہوتا ہے جو صحت کے لئے بہت مفید ہے۔