خون کو صاف اور شوگر کو کنٹرول کریں۔۔۔ جانیں ڈاکٹر فالسے کے استعمال کا کس طرح مشورہ دیتے ہیں

image

فالسہ موسم گرما کا پھل ہے اور اسے بہت شوق سے کھایا جاتا ہے، جہاں اسے کھانے کے بےشمار فوائد ہیں وہیں اس کا جوس بھی گرمی بھگانے سکون پہنچانے مددگار ہوتا ہے۔

فالسے کے استعمال سے آپ کو کون کون سے حیران کُن فوائد حاصل ہوتے ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے تاکہ آپ بھی اسے گرمیوں میں کھائیں اور خوب فائدہ اُٹھائیں۔

فالسے کے حیران کُن فوائد

• فالسے میں وٹامن بی اور سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جبکہ آئرن اور نمکیات اس کے اہم غذائی اجزا ہیں۔

• اس میں 81 فیصد پانی کے علاوہ پروٹین اور کاربو ہائیڈریٹس بھی موجود ہوتے ہیں۔

• ماہرین کے مطابق فالسہ کا استعمال گرمی کی شدت سے محفوظ رہنے اور پیاس بجھانے کا اہم ذریعہ ہے۔

• فالسے کے استعمال کی وجہ سے معدے کی گرمی، سینے کی جلن نہیں ہوتی۔

• یہ مسوڑھوں سے خون آنا، معدے کے السر اور شوگر میں کمی کرتا ہے۔

• فالسے کا جوس نظام ہاضمہ کے لیے بہترین ہے، یہ نظام ہاضمہ کے افعال کو کنٹرول کرتا ہے۔

• یہ جسم میں پانی کی کمی کو دور بھی کرتا ہے۔

• شدید گرمی اور لو میں فالسے کا شربت سن اسٹروک سے محفوظ رکھتا ہے۔

• فالسہ خون کو صاف کرتا ہے اور اس ہی وجہ سے جلد بھی شفاف اور صحت مند رہتی ہے۔

• فالسے اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جس سے کینسر کے خطرے میں کمی آتی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Khoon Saaf Karne Ka Tarika

Khoon Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Khoon Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.