آپ کو خون کی کمی کیوں ہوتی ہے؟ وجوہات، نشانیاں اور اس کو تیزی سے بڑھانے کا طریقہ جانیں

image
ہمیں خون کی کمی جب ہوتی ہے جب ہمارےجسم میں خون کے سرخ خلیوں یعنی ریڈ بلڈ سیلز کی تعداد کم ہو جاتی ہے جس کو سائنس میں اینیمیا کہا جاتا ہے۔ سانس لیتے وقت آکسیجن پھیپھڑوں میں جاتی ہےتو خون کے لال خلیےآکسیجن کو جسم کے تمام حصوں تک پہنچاتے ہیں مگر ان میں اگر کمی ہو جائے تو جسم کے تمام حصوں تک آکسیجن پہنچنا مشکل ہو جاتا ہے۔

• وجہ:

خوان کی کمی کی سب سے عام وجہ یا تو خوراک کا ناقص ہونا ہے یا پھر کمزوری اس کے علاوہ جسمانی بیماری بھی ہوسکتی ہے۔ جسم میں آئرن، وٹامن بی ٩ اور وٹامن بی ١٢ نہ ہو تو تب بھی خون کی کمی ہو سکتی ہے۔

• نشانیاں:

جن لوگوں میں خون کی کمی ہوجاتی ہے ان کی جلد پیلی زرد ہو جاتی ہے، چکر آنے لگتے، سر درد اور دل کی دھڑکین زیادہ یا ہلکی بھی ہوجاتی ہے۔

• بڑھانے کے طریقے:

خون کو بڑھانے کے بہت سے طریقے ہیں ، غذا کے ذریعے خون کا اضافہ ہونا سب سے مناسب اور بہترین ہے۔

1. دودھ اور گڑ:

دودھ خدا کی طرف سے انسان کے لئے سب سے بڑی نعمت ہے، اور خون کی کمی میں دودھ سب سے زیادہ اہم ہے ۔ نیم گرم دودھ میں گڑ ملا کر پینے سے آپ کے جسم کے سر خ خلیات بڑھنے لگتے ہیں۔

2. پالک:

پالک میں وافر مقدار میں آئرن پایا جاتا ہے اور آئرن جسم میں خونن کے نہ ہونے کی بڑی وجہ ہے لہٰذا پالک کو زیادہ استعمال کریں۔

3. گائے کا گوشت:

گائے کا گوشت وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے ۔ اس میں وٹامن بی ۲ اور وٹامن بی ۱۲ بھی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو خون کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔

4. کلیجی:

کلیجی میں بھی آئرن پایا جاتا ہے او ر کلیجی کو کھانے سے جلدی خون بڑھتا ہے اور طاقت بھی ملتی ہے۔

5. مچھلی:

مچھلی میں آئرن، وٹامن بی ٩ اور ١٢ بھی پایا جاتا ہے اس لیے خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مچھلی بڑی مفید غذا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Khoon Taizi Se Barhane Ka Tarika

Khoon Taizi Se Barhane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Khoon Taizi Se Barhane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.