خشک دھنیے کو پانی میں ڈال کر پیئیں اور جسم میں ہونے والی حیرت انگیز تبدیلی سے حیران رہ جائیں

image

چھوٹے سے دکھنے والے سوکھے دھنیے کو کھانوں میں تو استعمال کرتی ہی ہوں گی لیکن اس کی افادیت کے بارے میں سوچا بھی نہیں ہوگا آپ نے۔ دھنیے میں ٪92 پانی، ٪4 کاربوہائیڈریٹس، ٪2 پروٹین، ٪1 فیٹ، وٹامن اے، وٹامن کے، ڈائیٹری فائبر، کیلشیئم، سیلینئم، آئرن، میگنیشئیم اور مینگنیز پایا جاتا ہے جوکہ اس کی افادیت کے لیئے کافی ہے۔ کھانے میں ذائقے سے علاوہ یہ اگر آپ اس کو پانی میں ڈال کر پیئیں تو یہ آپ کو درج ذیل فوائد پہنچا سکتا ہے لیکن اس کے لیئے آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیئے کہ اس کا استعمال کب اور کیسے کریں۔ تو سب سے پہلے اس کو بنانے کا طریقہ جان لیں؛

فوائد:

ایک گلاس پانی کو ابالنے کے لیئے رکھیں اور اس میں دوچائے کے چمچ سوکھا دھنیا ڈال کر اچھی طرح پکائیں کہ پانی کا رنگ تبدیل ہوجائے۔ • اس کے بعد اس پانی کو نیم ٹھنڈا کرکے پی لیں۔

پینے کا صحیح وقت کیا ہے؛

• اس کو پینے کا صحیح وقت نہارمنہ ہے جبکہ آپ کا جسم سکون کی حالت میں ہوتا ہے اور کوئی بھی اضافی چیز آپ نہیں استعمال کررہے ہوتے۔

اس کو پینے سے کیا ہوگا۔۔۔؟

• سوکھے دھنیا کے استعمال سے دل مضبوط ہوتا ہے اس کو ٹھنڈک ملتی ہے۔

• گھبراہٹ اور بے چینی میں اس کا استعمال کرنا مفید ہے۔

• گرمی میں دھنیے کا پانی آپ کو ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے۔

• یہ کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔

• یہ معدے کو ٹھنڈا رکھتا ہے جلن اور سوزش سے بچاتا ہے۔

• ہاضمہ بہتر کرنے کے لیئے یہ فائدہ مند ہے۔

• بھوک نہ لگنے اور گیس کو ختم کرنے کے لیے اس پانی کا استعمال کریں۔

• اس پانی سے چہرے کے داغ دھبوں، جلنے کے نشانات دور کیئے جا سکتے ہیں۔

• اگر آپ کو منہ میں بدبو آنے سے شرمندگی ہوتی ہے تو اب سے روزانہ نہارمنہ اس پانی کا استعمال شروع کردیں۔

• دانتوں یا مسوڑو ھوں میں سے خون آتا ہے تو بھی آپ دھنیے کا پانی پیئیں۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Khushk Dhania Ke Fayde

Khushk Dhania Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Khushk Dhania Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.