اجوائن استعمال کرنے کے بے شمار فائدے ہوتے ہیں لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ اجوائن کی زیادہ مقدار کھا لینے سے کیا کیا نقصانات ہو سکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو اجوائن کے نقصانات کے بارے میں بتایا جائے گا
حاملہ خواتین
ماں بننے والی عورتوں کو اجوائن کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے جبکہ دوران حمل یہ جسم کی گرمی مزید بڑھا سکتا ہے۔ ضروری ہے کہ کسی بھی قسم کے دیسی ٹوٹکوں کے استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرلیا جائے۔
جگر کے مسائل
بہت زیادہ اور مسلسل اجوائن کھانے سے جگر کی بیماریاں بھی ہوجاتی ہیں۔ اجوائن کی زیادہ مقدار جگر میں سوزش اور جلن پیدا کرتی ہے اور جگر کا السر بھی ہوسکتا ہے۔
سرجری کے دوران
سرجری سے پہلے، دوران یا بعد میں اجوائن نہیں کھانا چاہئیے کیونکہ گرمی کی وجہ سے خون زیادہ بہہ سکتا ہے۔ دوران سرجری اگر زخم یا ٹانکے آئے ہوں تو اجوائن کے استعمال سے ان سے خون رس سکتا ہے۔
تیزابیت
اجوائن کی زیادہ مقدار لینے سے یہ جسم میں تیزابیت اور گرمی پیدا کرتا ہے۔ جن لوگوں کو کھانے کے بعد معدے میں جلن کی شکایت کا مسئلہ ہو انھیں اجوائن نہیں کھانی چاہیے۔
منہ میں چھالے
اجوائن تاثیر میں گرم ہوتی ہے اس لئے اس کے زیادہ استعمال سے منہ کے اندر کی جھلی چھل جاتی ہے اور منہ میں چھالے نکل آتے ہیں۔ اس کے علاوہ منہ میں السر بھی ہوسکتا ہے۔