کینو کا تیل جو کرے جلد اور بالوں کے مسائل کو کنٹرول، جانیں اس کمال کے تیل کے چند فوائد اور اس کو بنانے کا طریقہ

image
آج کل خواتین کی جلد اور بالوں کے مسائل بے حد عام ہیں جن میں بالوں کا جھڑنا، بال نہ بڑھنا، جلد پر مختلف دانے، ایکنی اور ان کے نشانات شامل ہیں۔ خواتین اکثر ہی ان مسائل کی وجہ سے بہت پریشان نظر آتی ہیں، اِس لئے طرح طرح کی کریمیں اور شیمپو استعمال کر رہی ہوتی ہیں جن سے خواتین کے مسائل حل ہونے کے بجائے بڑھ جاتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایک ایسا تیل بتائیں گے جس سے آپ کی جلد اور بال دونوں کو ہی فائدہ ہوگا۔

ہم بات کر رہے ہیں کینو کے تیل کی، جو بنانا بے حد آسان ہے۔ اِس سے ناصرف آپ کے بالوں کی نشونما میں اضافہ ہوگا بلکہ بال گھنے، نرم و ملائم ہوں گے اور خشکی بھی ختم ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ چہرے پر اس کا استعمال چہرے میں نکھار پیدا کرنے کا باعث بنے گا۔

  • * کینو کا تیل بنانے کے لئے آپ کو ایک کپ میٹھے بادام کا تیل اور ایک سے دو کینو درکار ہوں گے۔

  • * کینو کے تازے چھلکے لیں اور اسے چھری کی مدد سے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ 

  • * اب ایک پتیلی چولہے پر رکھیں اور اس میں بادام کا تیل ڈالیں، ساتھ ہی کٹے ہوئے کینو کے چھلکے شامل کر دیں اور ہلکی آنچ پر پکا لیں۔

  • * چمچ مستقل چلاتے رہیں۔ 

  • * تیل اس وقت تک پکائیں جب تک کینو کے چھلکوں کا رنگ تبدیل نہ ہوجائے۔

  • * رنگ تبدیل ہونے پر اس کو چھان لیں۔

  • * کینو کا تیل تیّار ہے۔

  • * تیل کے چند قطرے رات کو سونے سے قبل چہرے پر لگائیں۔

  • * آپ کو 1 سے 2 ہفتوں میں اپنے چہرے کے نکھار میں واضح فرق محسوس ہوگا۔

  • * اس کے علاوہ بالوں میں تیل کا استعمال ہفتے میں 2 بار لازمی کریں۔

You May Also Like :
مزید

Kinoo Ke Tail Ke Fawaid

Kinoo Ke Tail Ke Fawaid - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Kinoo Ke Tail Ke Fawaid. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.