لوگ کسی حال پر نہیں چھوڑتے ، 12 سال بعد اولاد کی رحمت پانے والی کرن تعبیر کا موازنہ پریانکا چوپڑہ سے کروا دیا ، کرن تعبیر وضاحت پر مجبور

image

کرن تعبیر کا شمار پاکستان کی سلور اسکرین کی ایسی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کی وجہ شہرت ان کا ایک ڈرامہ بنا اور یہ ڈرامہ بھی اپنے نشر ہونے کے کئی سالوں کے بعد ایک سوشل میڈيا کی پوسٹ کے سبب اچانک لوگوں میں وائرل ہو گیا اور اس کے بعد سب لوگ ہی کرن تعبیر کو ان کے اصل نام کے بجاۓ جڑواں میں ان کے کردار فضا اور شزا کے نام سے ہی پہچانتے ہیں

شادی کے 12 سال بعد اولاد کی نعمت کی خوشی :

گزشتہ دنوں کرن تعبیر نے اپنے سوشل میڈيا اکاونٹ سے ایک پوسٹ شئير کی جس میں انہوں نے سب کو بتایا کہ اللہ نے ان کو شادی کے 12 سال بعد اولاد کی نعمت سے نوازہ ہے اور ان کے گھر بیٹی ہوئی ہے اپنی اس پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ خوش قسمت ہوتے ہیں وہ لوگ جن کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی ہے ، اور میں ان میں سے ایک ہوں ، الحمد للہ بارہ سال بعد اللہ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازہ

سوشل میڈیا پر کرن تعبیر وائرل:

خوشی کی اس خبر کے بعد ایک بار پھر سے کرن تعبیر وائرل ہو گئيں اور لوگوں نے کھلے دل سے بارہ سالوں کی طویل ناامیدی کے بعد گود بھرنےکی خوشی میں نہ صرف مبارکباد دی بلکہ لوگوں نے ان کی پوسٹ شئير بھی کی جس کی وجہ سے وہ ایک بار خبروں میں نظر آنے لگیں یاد رہے اس سے قبل کرن تعبیر سوشل میڈیا پر جڑواں کے کلپ کے وائرل ہونے کےبعد بھی نظروں میں آئي تھیں مگر اس کے بعد سے خاموشی کے پردے میں چھپ گئی تھیں مگر اس خبر نے انہیں ایک بار پھر خبروں کی زینت بنا دیا

مگر جس طرح سے دنیا میں ہر طرح کے لوگ موجود ہوتے ہیں اسی طرح سے کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو ہر بات پر تنقید کرنے کی عادت ہوتی ہے تو سیکڑوں مبارکباد دینے والے لوگوں میں سے کچھ لوگ ایسے بھی تھے جن کو یہ محسوس ہوا کہ کرن تعبیر کی یہ بیٹی سروگیسی کے طریقہ کار کی مدد سے پیدا کی گئی ہے یاد رہے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑہ کی بیٹی بھی سروگیسی سے ہی پیدا کی گئی ہے جس میں کسی اور عورت کے رحم کو مستعار لے کر بچے کو اس کی کوکھ میں پالا جاتا ہے اور ڈلیوری کے بعد اس بچے کو اس کے حقیقی والدین واپس لے لیتے ہیں ۔

تاہم اس کمنٹ کے جواب میں کرن تعبیر کا یہ کہنا تھا کہ الحمد للہ یہ میری اپنی بیٹی ہے جس کو میں نے خود ڈلیور کیا ہے اور یہ سروگیٹ بچی نہیں ہے جس کے جواب میں اس صارف نے معزرت کرتے ہوۓ یہ کہا کہ کچھ دن قبل جب انہوں نے کرن تعبیر کی تصویر دیکھی تھی تو وہ حاملہ محسوس نہیں ہوئی تھیں اس وجہ سےاس کو محسوس ہوا کہ شائد یہ بچی سروگیسی طریقہ کار سے پیدا کی گئی ہے ۔ یاد رکھیں ! سوشل میڈيا نے آپ کو اپنی بات کرنے کی طاقت دی ہے مگر کسی پر تبصرہ کرنے سے قبل یہ ضرور سوچ لیا کریں کہ آپ کی بات کسی کا دل دکھانےکا سبب تو نہیں بن رہی ہے

You May Also Like :
مزید

Kiran Tabeer Ki Beti Kaise Paida Hui

Kiran Tabeer Ki Beti Kaise Paida Hui - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Kiran Tabeer Ki Beti Kaise Paida Hui. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.