وہ مشروبات بنائیں جو وزن نہ بڑھائیں اور صحت کو بھی بھائیں، جانیں ایسے مشروبات کون سے ہیں؟

image
چھوٹےہوں یا بڑے پیاس تو سب کو ہی لگتی ہے اور سب ہی پانی کا استعمال کرتے ہیں۔بعض اوقات گرمی زیادہ لگنے یا زباں کا ذائقہ تبدیل کرنے کے لئے ہم ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کرتے ہیں تاکہ ہمیں اس سے راحت بھی ملے اور صحت پر برا اثر بھی نہ پڑے۔

مسئلہ اس وقت پیداہوتا ہے جب مشروبات یا سوفٹ کولڈرنک پینے سے ہماری کیلوریز میں اضافہ ہوجاتا ہے جو کہ ہماری صحت کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے۔

گھبرانے کی بات نہیں ہے ہم لائے آپ کے لئے ایسے متبادل مشروبات جو ٹھنڈک بھی دیں اور راحت بھی پہنچائیں۔۔

1: کم چکنائی والی دہی

لسی سب کو پسند ہوتی ہے اور ایک عام مشروب میں شامل ہوتی ہے۔ آپ اس کو ضرور پیئیں بس دہی کم چکنائی والی استعمال کرلیں ، نہ چکنائی بڑھے گی اور نہ کیلوری اور راحت اپنی جگہ برقرار رہے گی۔

2: سبز چائے

سبز چائے یا گرین ٹی گرم پینے کے علاوہ آپ ٹھنڈا کرکے لیموں کے اس کے ساتھ بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔

3: لیموں پانی

لیموں پانی سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا مشروب ہے جو آپ کو ٹھنڈک بھی دیتا ہے اور مزے کا بھی ہوتا ہے۔ یہ آپ کی کیلوریز کو آسانی سے گھٹانے میں مددگار ثآبت ہوتا ہے۔

4: گاجر کا شربت

گاجر کھانا صحت کے لئے بڑامفید ہے اور کیونکہ یہ قدرتی میٹھی ہوتی ہے تو آپ اس کا شربت بغیر چینی کے بھی بناکر اپنی کیلوریز کم کرسکتے ہیں

5: چقندر کا شربت

چقندر نہ صرف آپ کی رنگت اور خوان کو صاف کرتا ہے بلکہ اس کا مشروب آپ کو کیلوریز اور کولیسٹرول کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
You May Also Like :
مزید

Konse Juice Piey Sehat Ke Liey Achy Hein

Konse Juice Piey Sehat Ke Liey Achy Hein - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Konse Juice Piey Sehat Ke Liey Achy Hein. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.