شادی کے لیۓ باکرہ لڑکی کا ہونا ضروری، ایک ایسا ملک جہاں لڑکی کو شادی سے قبل اپنے کنوارے ہونے کا ثبوت دینا ضروری

image

شادی کی پہلی رات بیوی کا گھونگھٹ اٹھانے سے قبل اگر کوئی مرد اس لڑکی سے اس کے کنوار پنے کا سرٹیفیکیٹ طلب کرۓ یا شادی کی پہلی رات مباشرت کے بعد لڑکی کے ہائمن سے خون نہ نکلنے پر اس پر بدچلنی کا لیبل لگا کر اس کو گھر سے نکال دے تو ایسا کسی بھی لڑکی کی خوداری اور عزت نفس کے لیۓ ایک بہت بڑا سانحہ ہو سکتا ہے جس کے بعد وہ اپنی جان لینے کی کوشش بھی کر سکتی ہے

دنیا کا ایسا ملک جہاں کنوار پنے کا سرٹیفیکیٹ ضروری :

دنیا میں ایران ، ترکی اور عراق ابھی بھی ایسے ممالک میں جہاں قدامت پرست حلقوں میں شادی سے قبل لڑکی کے گھر والوں کو اپنی بیٹی کے کردار کی گواہی کے لیۓ لڑکے والوں کے سامنے اس کے باکرہ ہونے کا ایک سرٹیفیکیٹ دینا لازمی ہوتا ہے جو کہ میڈیکلی چیک کرنے کے بعد جاری کیا جاتا ہے عامطور پر اس سرٹیفیکیٹ پر اس لڑکی کا نام اس کے والد کا نام بعض اوقات تصویر اور اس کے ہائمن کی کنڈيشن تحریر ہوتی ہے جو یہ ثابت کرتی ہے کہ اس سے قبل یہ لڑکی کسی اور مرد سے قربت نہیں کر چکی ہے جس کے بعد بطور گواہ اس سرٹیفیکیٹ پر اس لڑکی کے ماں باپ کے دستخط بھی ہوتے ہیں

کنوارپنے کا سرٹیفیکیٹ اور حکومت :

اگرچہ یہ سرٹیفیکیٹ حکومتی طور پر اب صرف عدالتی کیسز یا زيادتی کے مقدمات کے لیۓ ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ اور اس کا استعمال شادی کے لیۓ کرنے سے منع کر دیا گیا ہے۔ مگر اس کے باوجود اکثر قدامت پرست حلقوں میں پرائيویٹ ہسپتالوں اور دائياں یہ سرٹیفیکیٹ آج بھی جاری کر رہی ہیں گزشتہ سال ایک آن لائن پٹیشن کے ذریعے اس سرٹیفیکیٹ کے خلاف چلنے والی ایک تحریک کے ذریعے ایک ہی مہینے میں تقریبا پچیس ہزار لڑکیوں نے اس سرٹیفیکیٹ کے خلاف سائن کیا ہے اور امید ہو رہی ہے کہ اس حوالے سے سخت اقدامات کیۓ جائيں گے

کنوار پنے کے پردے کو قائم کرنے کے طریقے:

لڑکیوں پر ہونے والے اس معاشرتی دباؤ کے سبب اب لڑکیاں اس حوالے سے متبادل طریقوں کا استعمال بھی کر رہی ہیں تاکہ اپنی ازدواجی زندگی کو بچا سکیں ۔ اس کے لیۓ اکثر لڑکیاں پردے کو دوبارہ سے بنانے کی ایک سرجری بھی کروا رہی ہین جو کہ تقریبا 40 منٹ کی ہوتی ہے تاہم اس سرجری کی کامیابی کی گارنٹی نہیں لی جا سکتی ہے

ایک غیر انسانی اور غیر اخلاقی عمل :

دنیا بھر میں اس عمل کے خلاف سخت ترین رد عمل پایا جاتا ہے۔ لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ یہ لڑکیوں کی عزت نفس پر ایک حملہ ہے ، ایک ایسے معاشرے میں جہاں پر مرد خود کئی اخلاقی برائيوں میں مبتلا ہیں وہاں پر عورتوں پر اس طریقے سے چیک رکھنا اور ان سے ان کے کردار کی گواہی لینا ایک سوالیہ نشان ہے

You May Also Like :
مزید

Kunwara Pan Ka Test Zaroori Q

Kunwara Pan Ka Test Zaroori Q - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Kunwara Pan Ka Test Zaroori Q. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.