چکن پروٹین کے سب سے مقبول اور بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے ذرائع میں سے ایک ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اسکا روزانہ استعمال آپ کی صحت پر کیا اثر ڈالتا ہے؟
چکن بہت سے لوگوں کے گھروں میں ایک اہم غذا ہے کیونکہ یہ نسبتاً سستا اور انتہائی ورسٹائل ہے اسے کسی بھی ڈش میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
عام طور پر لوگ جانتے ہیں کہ پرندے اتنی تیزی سے نہیں بڑھ سکتے بغیر کسی وجہ کے، خاص طور پر ہارمونل چینجز کے بغیر۔ کچھ لوگ اس کی وجہ سے مختلف اثرات بھی محسوس کرتے ہیں جیسے کینسر کے بڑھتے ہوئے واقعات، بلوغت کا قبل از وقت آغاز اور خواتین میں چہرے کے بالوں کا بڑھنا اور ماہواری میں بے قاعدگی، کیونکہ جس طرح مرغی کے ہارمونز تبدیل کئے جاتے اسی طرح یہ خواتین پر اثرانداز ہوتے ہیں۔
چکن کا روزانہ استعمال:
کولیسٹرول کو بڑھا سکتا ہے:
صحیح طریقے سے چکن کا استعمال آپ کے کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ نہیں کرسکتا لیکن یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ اسے کس طرح کھاتے ہیں۔ اگر آپ ڈیپ فرائیڈ چکن کے باقاعدہ صارف ہیں تو اس حقیقت میں کوئی شک نہیں کہ آپ کا کولیسٹرول لیول بڑھ جائے گا۔ درحقیقت امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ "اپنے کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے بہتر ہے کہ چکن کو ابلا ہوا، پکا ہوا، سیخا ہوا یا اسٹر فرائی کرکے کھایا جائے۔
جسم میں ضرورت سے زیادہ گرمی پیدا کرسکتا ہے:
چکن آپ کے جسم کے مجموعی درجہ حرارت کو بڑھا سکتا ہے، آسان الفاظ میں یہ جسم میں 'گرمی' کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر آپ کو باقاعدگی سے چکن کھانے کے بعد ناک سے پانی یا خون آتا ہے تو بہتر ہے کہ اسے کچھ دنوں کے وقفے کے بعد کھا لیں۔
یورین انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے:
امریکن سوسائٹی فار مائیکرو بائیولوجی کے جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق چکن میں ای کوائل کی ایک خاص قسم کی وجہ سے کئی طرح کے انفیکشن ہو سکتے ہیں بشمول یورینری ٹریک (پیشاب) انفیکشن کے۔ اسلیئے روزانہ کی بنیاد پر چکن کھانے سے پرہیز کریں۔