ماں چیختی رہی لیکن کسی نے آواز نہ سنی ۔۔ لیڈی ڈاکٹرز کی غفلت سے ڈلیوری کے وقت نومولود بچہ جاں بحق

image

دورانِ حمل ایک خاتون کا علاج اچھی ڈاکٹر سے نہ ہو تو ماں اور بچے دونوں کی جان کو خطرہ ہوتا ہے۔ کبھی ڈاکٹر اچھی نہیں ملتی تو کہیں خاتون ڈاکٹر سے رابطے میں نہیں رہ پاتی اسی غفلت کی وجہ سے پاکستان میں کئی بچے موت کی نیند سو جاتے ہی اور مائیں شدید ذہنی و جسمانی تکلیف سے گزرتی ہیں۔ کچھ خواتین کی طبیعت آخری وقتوں میں اس قدر خراب ہو جاتی ہے کہ وہ برداشت نہیں کر پاتیں جس سے یا تو ان کی زندگی ختم ہو جاتی ہے یا پھر بچے کی۔

آر ایچ سی چیلیانوالہ لیڈی ڈاکٹرز کی غفلت سے ڈلیوری کے وقت نومولود بچہ جاں بحق ہوگیا۔ منڈی بہاوالدین میں ایک خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہونے والی تھی اس کو ڈیلیویری سے قبل شدید تکلیف شروع ہوئی جب انہیں مقامی ہسپتال لے جایا گیا لیڈی ڈاکٹرز نے گھر والوں کو متوجہ کیا کہ آپ لوگ گھبرائیں نہیں بچے کی ڈیلیویری ہم نارمل ہی کروائیں گے، کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ کچھ دیر بعد خاتون کی تکلیف بڑھ گئی اور ڈاکٹروں نے کہا کہ ابھی درد اور ہونے دو جب تک ہم دوائی دے رہے ہیں اور ابھی کچھ دیر بعد بچے کی ڈیلیویری نارمل اور بآسانی ہو جائے گی۔ خاتون کی طبیعت بحال نہ ہووسکی۔ جب تک ڈاکٹروں نے ان کو اتنی زیادہ ادویات اور انجیکشنز لگوا دیے کہ بچے کی موت پیٹ میں ہی ہوگئی۔

جب گھر والوں نے خاتون کی نہ سنبھلنے والی حالت دیکھی تو بڑے سرکاری ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے چیک اپ اور الٹراساؤنڈ کرکے بتایا کہ بچہ تو 2 گھنٹے پہلے ہی ماں کے پیٹ میں دم توڑ چکا ہے اور خاتون کی طبیعت سنگین ہے۔ لہٰذا گھر والے بڑے آپریشن کی اجازت دیں تو ہی بچے کو اندر سےباہر نکالا جائے گا۔ یوں بچے کی لاش کو تو نکال لیا گیا لیکن اس کی زندگی نہ بچ سکی۔ واقعے کے بعد خاتون کے اہلِ خانہ سراپا احتجاج ہوئے اور انہوں نے مقامی ہسپتال کے باہر احتجاج کرنا شروع کردیا۔

You May Also Like :
مزید

Lady Doctors Ki Ghaflat Se Bacha Mar Gaya

Lady Doctors Ki Ghaflat Se Bacha Mar Gaya - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Lady Doctors Ki Ghaflat Se Bacha Mar Gaya. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.