خواتین کے جوڑوں کا درد ہو یا بچے کی کھانسی ۔۔ لہسن کے استعمال کی وہ 5 مفید ٹپس، جو صحت کے مختلف مسائل میں آپ کہ مدد کرے

image

لہسن ہر کھانے میں استعمال ہونے والا ایک عام جز ہے جس کی افادیت کسی جادو سے کم نہیں ہے۔ اس کو آج سائنس نے بھی تسلیم کرلیا ہے۔ ماہرین کے مطابق لہسن میں پائے جانے والے سلفر ، ڈئیلائل ڈی سلفائیڈ اور، اینٹی آکسائیڈینٹ ،اینٹی اینفلامیٹری ، وٹامنز، میگنیشیم ، کیلشئیم مختلف قسم کی بیماریوں کے لئے ایک اہم ادویاتی خصوصیت رکھتے ہیں۔

چند مفید لہسن کے نسخے:

پرانے طریقوں کے مطابق نئی تحقیق سے بھی یہ بات واضح ہوتی ہے کہ لہسن کا استعمال کس طرح بیماریوں میں مدد کرتا ہے ، جانیے اس کے چند مفید نسخے

نزلہ، زکام وغیرہ کے لیے

آدھا چائے کا چمچ لہسن پیسٹ اور شہد کھانے سے آپ کو نزلہ ، زکام سے راحت مل سکتی ہے ۔

زخموں کے لیے

جدید معالج بتاتے ہیں کہ لہسن کا رس زخم پر لگانے سے زخم جلد بھر جاتے ہیں۔

پیٹ کے امراض کے لیے

لہسن کا رس ایک گلاس نیم گرم پانی میں ڈال کر پینے سے پیٹ کی بیماریوں سے نجات ہوسکتی ہے۔

جوڑوں کے درد کے لیے

لہسن کا پیسٹ جوڑوں میں لگا کر مساج کریں اور بیس منٹ بعد دھو دیں ۔ اس سے بھی آپ کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

بچوں کی کھانسی کے لیے

لہسن کے پیسٹ کو رات سونے سے قبل بچوں کے پاؤں کے نیچے اچھی طرح مل کر پاؤں پر پلاسٹک کا کوئی لفافہ یا تھیلی چڑھا دیں اس سے ان کی کھانسی میں کچھ فائدہ ضرور ہوجائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Lehsan Ke Fayde Aur Tips

Lehsan Ke Fayde Aur Tips - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Lehsan Ke Fayde Aur Tips. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.