پیاز اور لہسن کے بغیر کھانا پک ہی نہیں سکتا ہے کیونکہ یہ لازمی اجزاء ہیں جو کہ کھانے بنانےکے لئے ہر گھر میں استعمال ہوتے ہیں۔ پیاز اور لہسن صرف کھانا پکانے میں استعمال نہیں ہوتے بلکہ ان کے بے شمار فوائد اور افادیت ہے اور یہ ہم بھی آپ کو بتاتے رہتے ہیں۔ہم نے آپ کو کئی ایک ٹوٹکے اور نسخے تو ان سبزیوں سے متعلق آپ کو بتائے ہی ہیں مگر ان کا استعمال الگ طرح سے بتایا ہے۔ مگر ان کو ملا کر استعمال کرنے سے کیا خاص فائدہ ہوتا ہے کبھی سوچا ہے آپ نے۔۔۔۔؟
فوائد:
ماہرین کے مطابق:
• حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر پیاز، لہسن، گائے کے جگر کی زردی مائل رطوبت کو آپس میں ملا کر مرہم بنا لیا جائےتو یہ اینٹی بائیوٹکس کی طرح کام کرتا ہے اور جراثیموں کو ختم کرنے میں سب سے زیادہ مفید ہے۔
• پیاز اور لہسن کو ملا کر استعمال کرنے سے کولیسٹرول کم ہوتا ہے اور وزن کم کرنے میں بھی مفید پایا جاتا ہے۔
• خون کی صفائی کا کام کرتا ہے اور بلڈ پریشر کوکنٹرول میں رکھنے کے لئے خاصا کارآمد ہے۔
• ان دونوں کے رس کو ملا کر چہرے پر لگانے سے ایکنی اور داغ دھبے دور ہوتے ہیں۔
• پیاز اور لہسن کو ملا کر کھانے سے پیٹ اور جگر کے مسائل کنٹرول ہوجاتے ہیں۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔