وزن کم کرنا اور موٹاپے سے نجات پانا ہر اس شخص کی خواہش ہے جو اس سے پریشان ہے، لیکن یہ کام آسان نہیں، اس کے لئے ورزش کے ساتھ ساتھ اور بھی بہت کچھ کرنا پڑتا ہے۔
آج ہم لائے ہیں آپ کے لئے دو ایسی ڈرنکس کی ریسیپی جن کے استعمال سے آپ کم وقت میں جسم کی اضافی چربی دور کر سکتے ہیں اور کر سکتے ہیں اپنا وزن بنا پریشانی کے کم۔
ٹپ
• ایک کپ پانی میں ایک انچ کا ٹکڑا ادرک اور دارچینی ڈال کر پکائیں۔
• اب اسے ایک کپ میں نکال کر اس پر اوپر سے آدھا لیموں نچوڑ کر پی لیں۔
• یہ ڈرنک پینے سے آپ کا وزن تیزی سے کم ہوگا۔
• ایک اور طریقہ یہ ہے کہ کوکونٹ واٹر اور تربوز کا پانی ہم وزن ملا کر روزانہ پی لیں۔
• ان دونوں میں شوگر کی مقدار کم ہوتی ہے اور یہ ڈرنک وزن کم کرنے کے لئے بے حد مفید ہیں۔
• ساتھ ہی ورزش ضرور جاری رکھیں۔