حمل کے دوران لیکوریا کیوں ہوتا ہے؟ کچھ ایسی علامات جن کا وقت سے پہلے جاننا آپ کے لئیے ضروری ہے

image

دوران حمل اکثر خواتین کو لیکوریا کی شکایت رہتی ہے, ایسے میں کچھ خواتین اسے نظرانداز کر دیتی ہیں تو کچھ پریشان ہوجاتی ہیں. اسی لیئے آج ہم آپ کو اس سے متعلق کچھ اہم باتیں بتایئں گے تا کہ آپ کو پتہ ہو کن صورتوں میں یہ نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.

لیکوریا کیا ہے؟

لیکوریا اندام نہانی سے ایک ہلکا، بو کے بغیر خارج ہونے والا مادہ ہے جو صاف یا دودھیا رنگ کا ہوتا ہے۔ بہت سے لوگ دیکھتے ہیں کہ حمل کے دوران لیکوریا بڑھ جاتا ہے، زیادہ تر معاملات میں، یہ مادہ عام اور صحت مند ہے اور یہ حمل کے دوران جاری رہتا ہے

لیکوریا نقصان دہ کب ہے؟

غیر معمولی یا ضرورت ست زیادہ لیکوریا ہونا انفیکشن کی علامت ہو سکتا ہے

اگر آپ کو ڈسچارج میں بہت خارش ہورہی ہو یا پھر سینے میں جلن محسوس ہو تو یہ فنگل انفیکشن ہے

اگر ڈسچارج پیلے رنگ کا ہو اور اس میں عجیب سی بدبو محسوس ہو تو یہ بیکٹیریل انفیکشن ہے اس میں وقت سے پہلے لیبر کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں

اگر ڈسچارج میں خون مکس ہو کر آرہا تو اسکا مطلب ہے بچہ دانی ڈھیلی ہورہی ہے اور اسکا منہ کھل رہا ہے, ایسے میں فوراً اپنی ڈاکٹر سے رجوع کریں

حمل کے دوران وجائنل انفیکشن عام ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے

ڈھیلا، سانس لینے والا لباس پہنیں

سوتی انڈرویئر پہنیں

نہانے یا ورزش کے بعد اپنے جسم کو اچھی طرح خشک کریں تولیہ سے

اپنی خوراک میں دہی اور دیگر خمیر شدہ کھانے شامل کریں۔

اگر آپ کو ڈسچارج بہت زیادہ ہورہا ہے تو لازمی ڈاکٹر کو دکھائیں

You May Also Like :
مزید

Leukorrhea During Pregnancy

Leukorrhea During Pregnancy - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Leukorrhea During Pregnancy. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.