خواتین کی بڑی مشکل ہوئی آسان، ڈاکٹر بلقیس نے بتایا صرف دو چیزوں سے لیکوریا کا مکمل گھریلو حل

image

لیکوریا خواتین کی ایک ایسی بیماری ہے، جس پر ہمارے ہاں بات کرنے سے منع کیا جاتا ہے، وہ بالغ لڑکیاں جن کے ساتھ ایسے مسائل ہوتے ہیں، ان کی مائیں بچیوں کو ان سب باتوں کو نظر انداز کرنے کا کہہ دیتی ہیں یا شادی کے بعد خواتین خود اپنا خیال نہیں رکھتی جس سے بڑے سنگین مسائل ہو جاتے ہیں اور اولاد کے حصول میں پریشانی ہوتی ہے۔

لیکوریا کیا ہے؟ ​

​خواتین کے جسم سے خارج ہونے والی سفید یا زرد رنگت کی رطوبت کو لیکوریا کہا جاتا ہے، اس ڈسچارج کااصل مقصد جسم سے نقصان دہ بیکٹیریا اوردیگر حیاتیات کاجسم سے نکلنا ہے۔ اگر یہ ڈسچارج سفید اور بدبو کے بغیر ہوتو نارمل بات ہے لیکن اگر یہ گاڑھا اور بدبو دار ہو تو لیکوریا ہے۔ لیکوریا کیوں بنتا: جب ہمارے گردے، آنتیں اور جلد جسم سے ٹاکسن (تولیدی نظام میں موجود مادے) کو نکالنے میں ناکام ہوتی ہیں تو نتیجے کے طور پر جسم ان ٹاکسن کو اووریز کے ذریعے سے ڈسچارچ کی شکل میں خارج کرنے کی کوشش کرتا ہے بعض اوقات یہ صرف چپچپا سفید ماہ ہوتا ہے اور سنگین ہونے کی صورت میں پیپ کا اخراج بھی اس کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔

لیکوریا کی علامات: دراصل اس کی علامات جسم سے سفید مادے کا اخراج ہی ہے جوکہ عموماً ماہواری سے قبل خواتین کو ہوتا ہے لیکن مستقل ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ کرلینا سب سے زیادہ اہم ہے۔

ڈاکٹر بلقیس کی گھریلو ٹپ: ​

٭ چار چمچ گوند کتیرہ اور تین چمچ مصری کو اچھی طرح پیس کر پاؤڈر تیار کرلیں

٭ اس کو روزانہ گرم دودھ میں مکس کرکے پیئیں۔ یہ نہ صرف لیکوریا کا مسئلہ کنٹرول کرتا ہے بلکہ آپ کے جسم کو طاقت بھی دے گا، ہڈیوں کو مضبوط بنائے گا اور آپ کو تھکان کے ساتھ کمر اور ٹانگوں کے درد سے بھی بچائے گا۔

اس ٹپ کو ہر 12 سالہ لڑکی کو بھی استعمال کرواسکتے ہیں، یہ بچیوں کے جسمانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرے گا انہیں جسمانی او ذپنی طور پر مضبوط بنائے گا

٭ اس کے ساتھ بھنے ہوئے چنے اور لال چیزیں یعنی سیب، انار، اسٹابیری، چقندر وغیر کا کھانے میں استعمال رکھیں، ٹماٹر روزانہ کھائیں۔ اس سے لیکوریا کا مسئلہ نہیں ہوگا۔

You May Also Like :
مزید

Likoria Ka Ilaj Ghar Mein Karne Ka Tariqa By Dr Bilquis

Likoria Ka Ilaj Ghar Mein Karne Ka Tariqa By Dr Bilquis - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Likoria Ka Ilaj Ghar Mein Karne Ka Tariqa By Dr Bilquis. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.