لیکوریا آخر ہے کیا اور اس کے بارے میں بات کرنا اتنا مشکل کیوں؟ ماہرین اس کے بارے میں ایسا کیا بتاتی ہیں جو خواتین کو جاننا ضروری ہے

image

آپ نے راستوں میں انٹر نیٹ پر جگہ جگہ یہ اشتہار دیکھے ہونگے جن پر لکھا ہوتا ہے لیکوریا کا جڑ سے خاتمہ، خواتین کے پوشیدہ امراض، نسوانی امراض کا علاج وغیرہ وغیرہ۔ لیکن کیا آپ جانتی ہیں کہ آخر لیکوریا ہے کیا؟ اور اس کے بارے میں بات کرنا اتنا مشکل کیوں ہے؟

آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ڈاکٹرز اس بارے میں کیا کہتی ہیں

ڈاکٹر نابیہ طارق ( گائناکالوجسٹ) بتاتی ہیں کہ، لیکوریا بنیادی طور پر خواتین کی نسوانی صحت سے جڑا ہوتا ہے، یہ نارمل ہوتا ہے جسے فزیولوجیکل ڈسچارج کہتے ہیں لیکن جب اس میں انفیکشن یا کوئی مسئلہ آجائے تو یہ ابنارمل ہوجاتا ہے۔ زیادہ تر یہ ماہواری سے پہلے اور بعد میں کچھ دن ہوتا ہے۔

سننے میں تو یہ ایک معمولی بات لگتی ہے لیکن پھر خواتین اسکی فکر کیوں کرتی ہے؟

جب تک یہ نارمل حالت میں صاف رنگ کا رہے تب تک مسئلے کی کوئی بات نہیں ہے لیکن، جب یہ اپنا رنگ تبدیل کرئے، یا اس میں اسمِیل آنے لگے، یا خارش محسوس ہو یا پھر کپڑے ضرورت سے زیادہ خراب ہونے لگیں اس وقت ڈاکٹر کو دکھا کر علاج کروانا لازمی ہے۔

آئیے آپ کو بی بی سی کی یہ خصوصی رپورٹ دکھاتے ہیں جس میں لیکوریا کے بارے میں تفصیل سے بات کی گئی ہے تا کہ آپ کی رہنمائی ہو اور آپ کو پتہ چلے کہ کب اسے سنجیدگی سے لینا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Likoria Kab Nuqsan Deta Hai

Likoria Kab Nuqsan Deta Hai - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Likoria Kab Nuqsan Deta Hai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.