لوبیا میں چھپا موٹاپے، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول جیسی بیماری میں مبتلا فرد کے لیے ایسا راز جو کردے آپ کی ساری مشکلیں آسان

image
لوبیا انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہوتا ہے۔ ہمیں اسے اپنی غذا میں لازمی شامل کرنا چاہئیے۔ گردوں کے مریض اگر لوبیا کھائیں تو ان کے لئے یہ بے حد مفید ہے۔ لوبیا ناصرف انسانی جسم کو توانا اور صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہت بلکہ اس کے بے شمار فوائد بھی ہیں۔

فوائد

بلڈ پریشر

8 مختلف مطالعوں سے ثابت ہوا ہے کہ غذا میں لوبیا کے استعمال سے بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

بڑھاپے کو دور کرے

پھلیوں میں ایک خاص جزو ریسورٹرول پایا جاتا ہے جو ڈی این اے کی ٹوٹ پھوٹ کو روکتا ہے اسی لئے لوبیا کا استعمال عمر رسیدگی کو دور کرتا ہے اور گہرے رنگ کی لوبیا میں یہ جزو خاصی مقدار میں پایا جاتا ہے۔

اینٹی آکسیڈنٹس کا خزانہ

جسم میں فری ریڈیکلز سے دماغ، جسم کے دفاعی نظام اور جلد پر بہت مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، سبز چائے، بلوبیریز اور انار وغیرہ میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس اس نقصان کو پورا کرتے ہیں۔ سبز اور سرخ لوبیا میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو 2 اہم اینزائم کو روکتے ہیں جو موٹاپے اور شوگر کی وجہ بنتے ہیں۔

موٹاپے کو دور کرتا ہے

ایک حالیہ تحقیق کے دوران 35 موٹاپے کے شکار افراد کو روزانہ 4 مرتبہ 8 ہفتوں تک لوبیا کھلایا گیا۔ پہلے ان کا وزن، جسمانی کیفیت، کولیسٹرول اور دیگر چیزیں نوٹ کی گئیں اور 8 ہفتوں بعد دوبارہ جب ان کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کا بلڈ پریشر بہتر ہوگیا، موٹاپے میں کمی ہوئی اور انہوں نے جسمانی توانائی میں کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں کی۔

آنتوں کی صحت

لوبیا ہاضمے کے لیے مفید، بیکٹیریا اور دیگر نظام کو بہتر رکھتا ہے کیونکہ اس میں کئی طرح کے فائبر پائے جاتے ہیں جو نہ صرف کولیسٹرول کم کرتے ہیں بلکہ دورانِ خون اور نظامِ ہاضمہ کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔

لوبیا کولیسٹرول کو روکتا ہے

اگر روزانہ تھوڑی سا لوبیا کھالیا جائے تو اس سے دل و دماغ کے لیے خطرناک ایل ڈی ایل سی کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور دل کے امراض کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔
You May Also Like :
مزید

Lobia Ke Fawaid

Lobia Ke Fawaid - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Lobia Ke Fawaid. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.