جڑواں بیٹیاں پیدا ہوئیں، لیکن ایک بچی کی دل دھڑکن نہیں تھی ۔۔ ماں کی ذرا سی کوتاہی سے بچی کے ساتھ کیا ہوا؟ ہر ماں کیلئے سبق آموز کہانی

image

جڑواں بچوں کی پیدائش کا علم ہو جائے تو والدین کی خوشی دیدنی ہو جاتی ہے۔ ایک ساتھ دو خوشیاں ملنے کی خبر دل میں ہلچل پیدا کر دیتی ہے۔ کہیں ماں یہ سوچتی ہے کہ بچوں کو کیسے پالوں گی؟ ایک ساتھ دو کیسے سنبھلیں گے؟ لیکن جب وقت آتا ہے تو سب کچھ پو جاتا ہے۔ ایک بھارتی جوڑے کے ہاں بوسٹن میں 2 جڑواں بیٹیوں کی پیدائش ہوئی۔ دونوں میاں بیوی اس دن کے آنے کا بھرپور انتظار کر رہی تھے جس کے لیے انہوں نے ایک فوٹوگرافر سے بات بھی کر رکھی تھی کہ آپ ہماری بیٹیوں کے ساتھ یادگار تصاویر بنائیں گے۔

بچیوں کی پیدائش کے وقت نارمل تھیں۔ ڈاکٹر نے خاتون کو ان کا مکمل احیتاط رکھنے کے لیے کہا مگر ایک بچی کے دل کی دھڑکن ہلکی چل رہی تھی۔ خاتون نے احتیاط نہ کی اور بچی کی طبیعت بگڑ گئی۔ چونکہ باہر کے ممالک میں ماں کو جلدی ہسپتال سے فارغ کردیا جاتا ہے تاکہ وہ گھر پر آرام کریں اور بچوں کو بے بی وارڈ میں رکھا جاتا ہے تاکہ ان کی احتیاط بہتر طور پر ہوسکے۔ خاتون کو ڈاکٹر نے بچیوں کو دودھ پلانے کے لیے کہا، ایک بچی نے تو ٹھیک سے پی لیا لیکن دوسری کو دودھ پلاتے وقت یہ دھیان نہ رہا کہ کہیں دودھ اس کی سانس کی نالی میں نہ اٹک جائے اور یہی غلطی بچی کی جان پر بن آئی جس سے اس کے دل کی دھڑکنیں تک رکنے لگیں۔

ابھی خاتون کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا جانے والا تھا کہ ڈاکٹر نے بتایا بچی کی دھڑکن نارمل نہیں ہے جس کی وجہ سے اس کو نرسری میں ہی رکھا جائے گا۔ لیکن اسی وقت فوٹوگرافر بھی پہنچ گیا۔ چونکہ فوٹوگرافر خود بھی پہلی مرتبہ اس طرح پیدائشی جڑواں بچوں کا فوٹوشوٹ کرنے جا رہا تھا جس کے لیے وہ بہت خوش تھا۔ لیکن بچی کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوسکا۔

اگر آپ بھی بچے کو دودھ پلاتے وقت احتیاط برتیں تو بڑی پریشانی سے بچ سکتی ہیں۔ کیونکہ دودھ جب سانس کی نالی میں اٹک جاتا ہے جس سے بچے کی جان بھی جا سکتی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Maa Ne Twins Betiyon Ka Khayal Nahi Kiya

Maa Ne Twins Betiyon Ka Khayal Nahi Kiya - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Maa Ne Twins Betiyon Ka Khayal Nahi Kiya. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.