بہت سی خواتین ماہواری شروع ہونے سے قبل اور اکے ختم ہونے کے کچھ دن بعد تک پیٹ نکلنے اور سوجن کی شکایت کرتی ہیں۔
ماہواری کی سوجن
ماہواری میں خون بہنے کی وجہ سے ہارمونز میں تبدیلی جسم کے اضافی سیال اور نمک کی سطح بڑھا دیتی ہے۔ خلیات اضافی سیال کی وجہ سے سوج جاتے ہیں اور پیٹ بڑھا ہوا محسوس ہوتا ہے۔
ماہواری کے پہلے دن سب سے زیادہ سوجن کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس سوجن کی وجہ سے بظاہر وزن بڑھا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ نیچے کچھ ایسے طریقے بتائے جارہے ہیں جن سے آپ اس ناپسندیدہ سوجن کو کم کرسکتی ہیں۔
1- نمک کا استعمال کم سے کم کردیں
نمک، جسم میں موجود اضافی سیال کے ساتھ مل کر جسم میں سوجن بڑھاتا ہے اس لئے اس کا استعمال کم سے کم کردیں۔ باہر کے کھانےطکے بجائے تازہ خوراک پر توجہ دیں۔
پوٹاشیم سے بھرپور خوراک کھائیں:
پالک، شکرقندی، کیلا، اواکاڈو اور ٹماٹر پوٹاشیم سے بھرپور ہیں۔ ان کے استعمال سے جسم میں نمک اور اضافی پانی پیشاب کے زریعے خارج ہوجائے گا اور سوجن کم. ہوجائے گی اس کے علاوہ یہ ماہواری میں خون کے بہاؤ کے عمل کو بھی بہتر کرتا ہے۔
کاربوہائیڈریٹس سے پرہیز کریں
سفید آٹا اور سفید چینی سے پرہیز کریں یہ خون میں انسولین کی سطح بڑھاتے ہیں کس کی وجہ سے گردے زیادہ سوڈیم اور سوڈیم، جسم کے اضافی پانی پر انحصار کرتا ہے۔
ڈاکٹر کو کب دکھائیں :
اگر پیٹ کی سوجن ماہواری کے ختم ہونے کے بعد بھی موجود ہو اور اس کے ساتھ دیگر شکایات جیسے کہ پیٹ میں درد یا اینٹھن وغیرہ بھی ہوں تو معالج سے مشورہ کرلیںنا چاہیے