شوگر وہ مرض ہے جو دیمک کی طرح خاموشی سے انسانی جسم کے اندرونی اعضاء کو چاٹ لیتا ہے اور اگر اس کے بارے میں بر وقت معلوم نہ ہوسکے تو یہ بینائی سے محروم بھی ہو جاتے ہیں اور گردوں کے فیل ہونے جیسے خطرناک مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ پاکستان میں ہر چار میں سے ایک فرد شوگر کے مرض میں مبتلا ہے اور اس تعداد میں اِضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔
شوگر کے مریضوں کو میٹھی چیزیں کھانے کا زیادہ دل چاہتا ہے مگر چینی کو استعمال کرنے کے لئے سختی سے منع کیا جاتا ہے کیونکہ یہ انسولین کو بڑھانے کی ایک بڑی وجہ ہوتی ہے۔ دوائیوں کا استعمال ضرور کریں لیکن غذاؤں کے ذریعے شوگر کو کنٹرول کرنے کی کوشش کریں اس سے آپ کی صحت پر کسی قسم کے کوئی سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہوں گے اور شوگر بھی کنٹرول میں آ جائے گا۔
کون سی چیز شوگر کنٹرول کرنے میں مدد دے گی؟
٭ مخانے: مخانوں میں وٹامن، کیلشئیم، فاسفورس بڑی مقدار میں پایا جاتتا ہے جس کی وجہ سے یہ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔
استعمال
٭ مخانوں کو 15 منٹ کے لئے توے پر ڈال کر اچھی طرح بھون لیں، جوں ہی ان کا رنگ براؤن ہونے لگے چولہا کم کردیں اور تھوڑی دیر ان کو کسی پلیٹ میں رکھ کر ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر کسی بوتل میں رکھ لیں، دن میں کسی بھی وقت ایک دو بھنے ہوئے مخانوں کا استعمال آپ کے شوگر کو کم کرسکتا ہے ساتھ ہی اگر آپ اس کو کھانے کے بعد یاک گلاس دودھ پی لیں تو یہ جسم کو طاقت بھی دے گا اور خون کو بڑھنے میں مدد دے گا۔
٭ مخانوں کو گھی کے ساتھ بھون کر کھانے سے بھی شوگر کنٹرول ہو جاتی ہے، لیکن اس کے لئے آپ کو چاہیئے کہ گھی کم استعمال کریں اور جب اس کو کھائیں تو اس پر ہلکا سا زیرہ پاؤڈر ڈال کر کھائیں۔ اس سے جسم میں کولیسٹرول بڑھنے کی شکایت بھی نہیں ہوگی اور نہ ہی شوگر بڑھے گا۔