اچھی جلد اور پی سی او کے مسائل سے بچاتا ہے ۔۔ خواتین کو آم کیوں کھانا چاہیئے؟ جانیئے اس کے زبردست فائدے

image

گرمی کے موسم میں پھلوں کا بے تاج بادشاہ آم اپنی رونق بڑھا رہا ہے، پر گلی، کوچے، بازار اور گھروں میں آموں کی جھلک دیکھنے کو مل رہی ہے، کوئی مزیدار آم کھا رہا ہے تو کوئی اس کا مینگو شیک بنا کر گرمی میں اس پھل سے لطف اندوز ہو رہا ہے تو کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو اس کا زبردست کا اچار بنانے میں مصروف ہیں۔ ہماری ویب میں آپ کو اس سے قبل آم کے فائدے بھی ہم نے بتائے، پھر ہم نے یہ بھی بتایا کہ کیسے گھر بیٹھے دو نوجوان آموں کو بیچنے کا کاروبار کر رہے ہیں تو آپ ان سے بآسانی منگوا لیں اور پھر آپ نے یہ بھی دیکھ لیا ہوگا کہ ہم نے آپ کو آموں کی پیداوار اور مارکیٹ میں فروخت کے حساب سے بھی آگاہ کیا ہے۔

مگر آج ہم آپ کو آموں کے وہ فائدے بتانے جا رہے ہیں جس کو جان کر خواتین تو اب سے روزانہ ایک نہیں دو تین آم کھانا شروع کردیں گی۔ کیونکہ آم میں خواتین کی صحت کا بڑا خزانہ چھپا ہوا ہے۔ اب آپ سوچ رہی ہوں گی کہ ایسا کیا ہے آم میں؟ تو جانیئے یہ کیسا فائدے مند پھل ہے۔

خواتین کے لئے آم کے فوائد:

٭ آم کھانے سے حمل کے دوران ہونے والی قبض سے بالکل چھٹکارہ پایا جاسکتا ہے۔ لیکن بہت زیادہ آم مت کھائیے گا، ڈاکٹر کہتے ہیں کہ دن میں محض 2 آم حاملہ خواتین کے لئے فائدے مند ہیں۔ اس کا شیک بھی آم پی سکتی ہیں، مگر 2 یا 3 گلاس سے زیادہ مینگو شیک بھی نہیں پینا ہے۔

٭ پی سی اوز میں ہونے والی ڈھیروں پیچیدگیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے گرمی میں آم کا پھل آتا ہے، اسلئے روزانہ 3 آم اگر آپ استعمال کرتی ہیں یا صرف 1 بھی آم آپ کھالیتی ہیں تو یہ پولی سسٹک اووری سینڈروم کو کنٹرول کرنے میں آپ کو فائدہ دیتا ہے۔

٭ آم کو کھانے سے بریسٹ کینسر یعنی چھاتی کے سرطان کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ جن خواتین کے ساتھ یہ مرض ہے وہ صبح سویرے ایک آم کھائیں اور ایک گھنٹے بعد اس کا جوس پی لیں یہ آپ کے لئے دوا کے طور پر کام کرتا ہے۔

٭ جلد کی خوبصورتی کو بڑھانے میں آم بھی ایک کلینزنگ ٹانر ہے، اس لئے آم کا رس بنانے کے بعد اس گلاس میں ایک چمچ بیسن اور دودھ ملا کر چہرے پر لگائیں، واہ کیا مہکے گا چہرہ آپ بھی حیران رہ جائیں گی۔

You May Also Like :
مزید

Mango For Women Health

Mango For Women Health - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Mango For Women Health. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.