کیا آپ کو بھی لگتا ہے کہ مٹر کھانے سے پیٹ خراب ہوتا ہے؟ تو جانیں مٹر کھانے کے ایسے فائدے جن کو جان کر آپ آج ہی مٹر خرید لائیں گے

image

اکثر لوگوں کو مٹر کے بارے میں یہ لگتا ہے کہ اسے کھانے سے پیٹ خراب ہوتا ہے، اسلیئے وہ اس کا استعمال ترک کردیتے ہیں یا پھر بہت زیادہ کم کردیتے ہیں۔ مگر کیا واقعی ایسا ہے؟ یا پھر یہ بس کہنے کی بات ہے؟ آئیے جانتے ہیں

مٹر بظاہر تو ایک عام سی پھلی یا سبزی ہے، جس میں ہرے رنگ کے چھوٹے چھوٹے گول دانے ہوتے ہیں مگر ان میں قدرت نے بے شمار خوبیاں اور فوائد جمع کررکھے ہیں۔

مٹر، ضروری وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹ جیسے وٹامن کے، سی اور فولیٹ سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ مینگنیج اور فائبر سے بھی بھرے ہوتے ہیں۔ اسے چاہے کسی بھی طریقے سے بنا کر کھایا جائے یہ جسم کو غذائیت ہی پہنچاتا ہے نہ کہ پیٹ کا مسئلہ بنتا ہے۔

مٹر کھانے کے فوائد:

ہاضمہ بہتر کرئے:

مٹر آپ کے ہاضمے کے لیے حیرت انگیز کام کر سکتے ہیں۔ اس میں موجود فائبر کی زیادہ مقدار ہاضمے کی صحت کو بہتر رکھنے میں مدد کرتی ہے جس سے پیٹ کا نظام اچھا رہتا ہے اور قبض کی شکایت نہیں ہوتی۔ مٹر کو اپنی سلاد،سبزیوں اور سالن میں بلا جھجھک شامل کریں۔

جلد کو خوبصورت اور جوان رکھے:

مٹر وٹامن سی کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو کولیجن کی پیداوار میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کولیجن جلد کو مضبوط اور چمکدار بناتا ہے۔ وٹامن سی خلیات کو فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے بھی بچاتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس عمر بڑھنے کی علامات کو روکنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

دل کی صحت کیلیئے:

مٹر میں موجود غیر حل پذیر فائبر کا مواد دل کی بیماری اور فالج کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ مٹر جسم میں بلڈ شوگر کے مستحکم ریگولیشن کو یقینی بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

وزن میں کمی:

مٹر میں چکنائی اور کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں، باقی پھلیوں کے مقابلے میں۔ 100 گرام مٹر میں صرف 81 کیلوریز ہوتی ہیں۔ فائبر کا اعلیٰ مواد بھی وزن کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ فائبر بھوک کے احساس کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے جو آپ کو دوسری کھانوں میں شامل ہونے سے روکتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Matar Ke Fayde

Matar Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Matar Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.