ہڈی ٹوٹ گئی، جس کی وجہ سے میں کبھی ماں نہیں بن سکتی ۔۔۔ آرمی کی ٹریننگ کے دوران زندگی کی سب سے بڑی خوشی سے محروم رہنے والی لڑکی کی کہانی

image

کسی بھی عورت کے لیے زندگی کی سب سے بڑی خوشی ماں بننا ہوتی ہے کیونکہ ہر عورت کے اندر فطری طور پر ماں کے جذبات چھپے ہوتے ہیں جو ایک خاص وقت میں ابھر آتے ہیں اور پھر اولاد کو پا کر زندگی بھر کی خوشیاں ایک لمحے میں سمٹ جاتی ہیں۔ مگر ایک ایسی خاتون بھی ہے جس کی شادی سے قبل آرمی کی ٹریننگ کے دوران پیلوک ہڈی میں فریکچر ہونے سے پیچیدگیاں بڑھ گئیں اور جانچ پڑتال کے بعد معلوم ہوا کہ اب وہ کبھی ماں نہیں بن سکتیں یہ ان کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ تھا مگر اس اثناء میں بھی انہوں نے آرمی آفیسر بننے کے خواب کو جاری رکھا جو پورا تو نہ ہو سکا البتہ ان کی شادی ایک قدردان آرمی آفیسر سے ہوگئی۔

بھارتی لڑکی جو شروع سے ہی آرمی کا یونیفارم پہننے کی خواہش مند تھی جس کے لیے اس نے زندگی بھر محنت کی اور آگے بڑھنے کا عزم کیا، اس کے والدین نے ہر حال میں اس کی مدد کی، اس کو اس مقام تک پہنچایا کہ وہ آگے بڑھ کر ملک کی خدمت میں اپنا حصہ ڈال سکے، لیکن ٹریننگ کے دوران زخمی ہونے کی وجہ سے اس کو کورس سے نکال دیا گیا مگر پھر بھی گیتا کے حوصلے پست نہ ہوئے اس نے محنت کی اور آگے بڑھنے کی کوشش کی اور اسی فیلڈ سے متعلقہ کورسز کرکے آن لائن کام شروع کردیا۔ ا سکی اندرونی حالت جانتے ہوئے بھی ایک ہونہار آرمی افسر نے اس سے شادی کرلی، یوں گیتا کا آرمی کا یونیفارم پہننے کا خواب پورا ہوگیا۔

You May Also Like :
مزید

Mein Kabhi Maa Nahi Ban Sakti

Mein Kabhi Maa Nahi Ban Sakti - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Mein Kabhi Maa Nahi Ban Sakti. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.