مینوپاز سے پریشان خواتین کے لیے ڈاکٹر بلقیس نے بتائی ایسی ہربل چائے جو کرے ہارمونز کے مسائل کا حل وہ بھی بناء کسی نقصان کے

image

خواتین کے کچھ مخصوص مسائل ہیں جن کی وجہ سے وہ بہت پریشان رہتی ہیں ایسے میں اچھے معالج کو ڈھونڈنا اور پھر ان سے مہنگے مہنگے علاج کروانا ہر کوئی برداشت نہیں کر پاتا۔ایسے میں اگر کچھ گھریلواور آسان علاج پتہ چل جائے تو اس سے اچھی کیا ہی بات ہے۔

خواتین کے انہی مسائل کو دیکھتے ہوئے ہم مینوپاز یا مخصوص ایام کی بے قاعدگی کا بہت آسان نسخہ لے کر آئے ہیں۔جو کہ ڈاکٹر بلقیس شیخ نے بتایا ہے"ان کا کہنا ہے کہ مینو پاز شروع ہونے والا ہے،یا ان کے مخصوص ایام میں بےقاعدگی ہو گئی ہےوہ بہت زیادہ ہو رہے ہیں یا بہت کم ہو رہے ہیں تو ان کے لئے یہ بہت عمدہ اور آسان حل ہے۔لیکن یہ نسخہ مخصوص ایام سے پہلے یا بعد میں استعمال کریں اس کے دوران روک دیں ۔

نسخہ /علاج :

1۔۔گاجر کے بیج ۔۔۔۔۔ایک چٹکی (تین انگلیوں میں جو آجائے) لے کر اس کو نہار منہ کھا لیں اس کے بعد آدھے گھنٹے تک کوئی چائے یا کافی نہیں پینی۔یہ سب سے آسان علاج ہے۔

نسخہ نمبر2 :

پانی ۔۔۔۔2/1 1 (ڈیڑھ کپ)

گاجر کے بیج ۔۔۔ایک چٹکی

کاسنی کے بیج ۔۔۔ایک چٹکی

کلونجی ۔۔۔ایک چٹکی

سونف ۔۔۔ایک ٹی اسپون

ٹپ:

یہ تمام اجزاء ایک پین میں ڈال کر 5 منٹ تک ڈھک کر ابال لیں،5 منٹ بعد چولہا بند کردیں۔ایک کپ میں ادرک ایک انچ کا ٹکڑا،پودینے کے چند پتے ڈالیں اور اس میں یہ قہوہ ڈال کر پی لیں۔یہ ہماری ایچ آر ٹی (ہارمون ریپلیسمنٹ ) چائے تیار ہے ۔اس کو سال دو سال بھی پیا جا سکتا ہے۔اس کے کوئی سائیڈ افیکٹس نہیں ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Menopause Tea By Dr Bilquis

Menopause Tea By Dr Bilquis - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Menopause Tea By Dr Bilquis. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.