میرے زیادہ وزن کی وجہ سے لوگ مذاق اڑاتے تھے اور میرے شوہر ۔۔۔ تیزی سے وزن کم کرنے کا راز بتانے والی عورت کی کہانی

image

کیا آپ اپنے جسمانی وزن میں کچھ کمی لانا چاہتے ہیں ؟ تو جان لیں کہ یہ اتنا آسان کام نہیں بلکہ آپ کی قوت ارادی کا امتحان ہے، کیونکہ راتوں رات اس مقصد میں کامیابی بہت کم ہی ملتی ہے۔تاہم یہ ایسا ناممکن کام بھی نہیں جو آپ کرنہ سکیں، اس سلسلے میں ایسے افراد کی داستان حوصلہ بڑھا سکتی ہے جنھوں نے اس مقصد میں کامیابی حاصل کرکے سب کو حیران کردیا۔ آج ہم بات کریں گے ایسی خاتون کی جنہوں نے لوگوں کے تنقید بھرے تبصروں سے تنگ آکر وزن گھٹانے کا پختہ اِرادہ کیا اور وہ اس مقصد میں کامیاب ہوئیں۔ لندن میں مقیم 32 سالہ نیلوفر، جو پیشے کے اعتبار سے ایک نرس ہیں، انہیں جب احساس ہوا کہ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے انہیں اپنا وزن کم کرنے کی سخت ضرورت ہے تو انہوں نے وزن گھٹانے کے سفر کا آغاز کر دیا۔ حیران کن طور پر نیلوفر نے صرف 2.5 ماہ کی مدت میں 9.5 کلو گرام وزن کم کیا جو کہ بہت کم لوگ ہی ایسا کر پاتے ہیں۔ 32 سالہ نیلوفر کیشوانی سُتر نے اپنی داستان سناتے ہوئے کہا کہ میں اپنے زیادہ وزن سے ناخوش نہیں تھی بلکہ خاصی مطمئن تھی لیکن مجھے کبھی کبھی اس بات کا احساس ہوتا کہ اگر میرے وزن میں چند کلو مزید اضافہ ہوا تو مجھ پر پریشانی لاحق ہوسکتی ہے۔ خاتون کے وزن کم کرنے کی ایک اور افسوسناک بات یہ تھی کہ ان کے وزن سے متعلق لوگ ناپسندیدہ اور تنقید بھرے تبصروں سے انہیں پریشان کیا کرتے تھے۔ تاہم، اپنی صحت کی خاطر انہوں نے وزن کم کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیلوفر کا کہنا تھا کہ جس دن میں نے وزن کم کرنے کی ٹھان لی تھی اس دن سے میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا! * نیلوفر کے ڈائٹ پلان میں کیا شامل تھا؟ نیلو فر ناشتے میں مونگ کی دال، پوہا، اور بھرپور پروٹین والی غذاؤں کا استعمال کرتیں۔ اس کے علاوہ ایک چائے کا کپ بغیر چینی کے پی لیتیں۔ خاتون دوپہر کے کھانے میں ایک پیالہ کڑی ، ایک چپاتی اور سادے چاول کھاتیں۔ جبکہ رات کے کھانے میں سلاد، سوپ، کھچڑی اور دال کا استعمال کرتیں۔ نیلوفر کی ورزش میں زیادہ سے زیادہ چہل قدمی، اسکواٹس، یوگا اور جمپنگ جیک شامل ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید اپنی داستان سناتے ہوئے کہا میرے وزن کم کرنے کے سفر کے دوران مجھے میرے شوہر کا بہت سپورٹ حاصل تھا۔ درحقیقت انہوں نے ہی مجھے وزن کم کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کی بدولت آج میں خود کو پہلے سے زیادہ صحت مند محسوس کرتی ہوں۔ نیلوفر کیشوانی سُتر کا کہنا تھا کہ وہ مزید وزن کم کرنے کی خواہشمند ہیں اور آنے والے سالوں میں وہ مزید وزن کم کریں گی۔

You May Also Like :
مزید

Mere Wazan Ki Wajha Se Mazak Uraty Thy

Mere Wazan Ki Wajha Se Mazak Uraty Thy - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Mere Wazan Ki Wajha Se Mazak Uraty Thy. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.