کہا جاتا ہے 30 سال کی عمر کے بعد کسی عورت کے لیے ماں بننا ایک مشکل مرحلہ ہے اور 40 سال کی عمر کو پہنچ کر کم ہی خؤاتین ماں بن پاتی ہیں جس کی وجہ سے عورتوں کو ذہنی طور پر ڈرا دیا جاتا ہے کہ جلدی شادی کرلو اگر 30 سال کی ہوگئی تو ماں نہیں بن سکو گی جو سرا سر غلط ہے۔ اولاد دینے والی ذات اللہ کی ہے وہ کسی بھی وقت، کسی بھی عمر میں اولاد کا تحفہ دے سکتا ہے اس کی ذات سے مایوس نہیں ہونا چاہیے۔
پاکستانی نژاد ماڈل صوفیا خان جن کو انڈسٹری میں فیا خان کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں جو پاکستانی طرز کے لباس میں نہ ہونے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں۔ یہ تصاویر ان کے پریگنینسی شوٹ کی ہیں۔ جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ:
''
کون کہتا ہے یہ نہیں ہوکستا ۔۔ میں 40 سال کی ہوں اور میں ماں بننے والی ہوں۔
''
واضح رہے فیا دوسری مرتبہ ماں بننے والی ہیں اس سے قبل ان کے ہاں ایک بیٹی کی بھی پیدائش ہوئی تھی۔ ان کی شادی 2019 میں ترک نژاد بزنس مین تولگا ریکن سے ہوئی تھی۔
ان کی تصاویر پر لوگ کمنٹ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ خوش نصیبی کی بات ہے کہ آپ کو 40 سال کی عمر میں اولاد کی خوشی دوبارہ مل رہی ہے، لیکن آپ کا لباس پاکستانی روایات کے منافی ہے جس پر جواب دیتے ہوئے ماڈل فیا نے کمنٹ میں کہا کہ میں جیسے بھی لباس پہنوں اگر میں آپ کو اس لیے پسند نہیں کہ میرا لباس آپ کو مناسب نہیں لگ رہا تو اس میں میری غلطی نہیں، آپ کی سوچ مجھ سے الگ ہے اور میں جہنم میں جاؤں گی یا نہیں اس کا فیصلہ اللہ کرنے والا ہے، کوئی انسان نہیں۔