بیٹے کی خواہش میں تکلیف برداشت کی ۔۔ 52 سال کی عمر میں خاتون کے ہاں دوسری مرتبہ 3 بچوں کی ایک ساتھ پیدائش

image

بیٹے کی خواہش اکثر ماں باپ کے دل میں ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ ہر بار یہی کوشش کرتے ہیں کہ خدا انہیں بیٹے سے نواز دے۔ کچھ خوش قمست ہوتے یں جن کی یہ خواہش جلد ہی پوری ہو جاتی ہے لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو بیٹے کے لئے ترس جاتے ہیں اور کوئی انتہائی قدم اٹھاتے ہیں۔

بھارت کے شہر پونا میں ایک جوڑے کے ہاں شادی کے 2 سال بعد ہی 3 بیٹیوں کی ایک ساتھ پیدائش ہوئی تھی جس پر والدین اور گھر والے بہت خوش تھے۔ اس وقت اس خاتون ی عمر 27 سال تھی۔ لیکن وقت گزرتا گیا اور دن بہ دن بیٹے کی خواہش نے ان کو ذہنی مرض میں مبتلا کردیا جس کے بعد انہوں نے آئی وی ایف جیسے تکلیف دہ مراحل سے خود کو گزارنے کا قدم اٹھایا تاکہ بیٹے کا حصول ممکن ہوسکے۔

جوتی کمار اور شوہر انند نے آئی وی ایف کے لئے جب قریبی گائناکالوجوسٹ سے رابطہ کیا تو انہوں نے بچوں کی پیدائش کی ذمہ داری تو لیکن اس میں لازماً بیٹا ہوگا اس بات کی کوئی گارنٹی نہ لی جس پر انند کو تکلیف ضرور ہوئی لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری۔ اس کے بعد ٹریٹمنٹ شروع ہوا اور اس مرتبہ خدا نے انہیں 2 بیٹیوں اور 1 بیٹے سے نوازا۔

اب ان کے 6 بچے ہیں جن میں 5 بیٹیاں اور 1 بیٹا ہے۔ ان کے سارے صحت مند بچے ہیں کیونکہ جوتی 52 سال کی عمر میں بھی اندرونی طور پر ہر طرح سے فٹ ہیں۔ ان کے جسم میں خون، پانی، معدنیات اور دیگر کسی قسم کی کوئی کمی نہیں جس کی وجہ سے ان کے ہاں دوسری مرتبہ بھی 3 بچوں کی ساتھ پیدائش ممکن ہوئی۔

You May Also Like :
مزید

Mom Gives Birth To Triplets 2Nd Time

Mom Gives Birth To Triplets 2Nd Time - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Mom Gives Birth To Triplets 2Nd Time. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.