مونگ پھلی سردیوں کی سوغات ہے۔ اس کو سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔ لیکن کہا جاتا ہے حاملہ خواتین مونگ پھلیاں نہ کھائیں۔ اس کو کھانے سے گلا خشک ہوتا ہے، کھانسی کی شکایت ہوتی ہے اور تکلیف بڑھتی ہے۔ مگر آج ہم آپ کو جاپانی ریسرچ کے تحت بتاتے ہیں حاملہ خواتین مونگ پھلیاں کھائیں تو پیدا ہونے والا بچہ ذہین ہوتا ہے۔
اس میں
مونگ پھلی میں پروٹین، کیلشیم، وٹامن ای، وٹامن بی ون، B6، فاسفورس، فیٹ تھایامائن‘ نیاسن ‘فولاد ‘ وٹامن ڈی‘ کے اور بی 6‘ فولیٹ بھی پائے جاتے ہیں۔
٭ دورانِ حمل مونگ پھلیاں کھانے سے بچے کی ذہنی صلاحیت بڑھتی ہے۔ بچہ ہوشیار ہوتا ہے۔ اس کا دماغ تیز ہوتا ہے۔
٭ مونگ پھلی دورانِ حمل کھانے سے ماں کا رنگ بھی صاف ہوتا ہے اور بچے کا بھی۔ اس لیے اگر آپ اپنے بچے کا رنگ گورا کرنا چاہتی ہیں تو حمل کے دوران مونگ پھلیاں بھی کھاتے جائیں۔
٭ رات سونے سے قبل مونگ پھلی کھانے کے بعد اگر آپ ایک کپ گرم دودھ پیئیں گی تو اس سے آپ بھی طاقتور ہوں گی اور بچہ بھی۔
٭ ڈیلیوری کے بعد مونگ پھلی کا استعمال ماں کے دودھ میں اضآفے کا سبب بنتا ہے۔