مونگ کی دال کا پانی نہ پھینکیں ۔۔ جانیئے مونگ کی دال کا پانی پینے کے وہ فوائد جو جان کر آپ بھی اسے استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

image

مونگ ہضم کرنے میں بہت آسان اور انتہائی غذائیت سے بھرپور دال ہے جو ہمارے گھروں میں عام طور پر بہت زیادہ پسند کی جاتی ہے کیونکہ یہ ذائقے میں بہترین اور ایک ہلکی غذا ہے۔

آج ہم آپ کو مونگ کی دال کے پانی کا استعمال کرنے کے چند حیرت انگیز فوائد بتائیں گے جنہیں جاننے کے بعد آپ بھی اس کا استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے تو آئیے پھر شروع کرتے ہیں۔

مونگ کی دال کی غذائیت

مونگ کی دال پروٹین کا بہترین ہے اس میں امینو ایسڈ کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے، یہ طاقتور فری ریڈیکل فائٹنگ اینٹی آکسیڈینٹس سے مالامال ہوتی ہے اس جے علاوہ مونگ دال کاربوہائیڈریٹ کا ایک بہترین ذریعہ ہے اور پوٹاشیم، میگنیشیم، فولیٹ، زنک، آئرن، وٹامنز اور فائبر فراہم کرتی ہے، آئیے مونگ کی داک کے پانی کو استعمال کرنے کے لاجواب فوائد کو سمجھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ آپ کو انہیں اپنی غذا میں کیوں شامل کرنا چاہیے۔

مونگ دال پانی کے فوائد

آپ کو روزانہ ایک گلاس مونگ کا پانی کیوں پینا چاہیے؟

مونگ کی دال کا پانی آکسیڈیٹیو تناؤ کو دور رکھتا ہے اور اس کے نتیجے میں صحت اور نوجوانی برقرار رہتی ہے۔

مونگ کی دال پروٹین کا ایک شاندار ذریعہ ہے، 1 کپ ابلا ہوا مونگ 14.2 گرام پروٹین فراہم کرتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی یے کہ مونگ کی دال کا پانی بلڈ پریشر کو مؤثر طریقے سے کم کرنے اور منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

مونگ دال کا پانی دل کی صحت کا خیال رکھتا یے اور کولیسٹرول کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

مونگ دال کا پانی فائبر کی زیادہ مقدار رکھتا ہے اور یہ بلڈ شوگر کی سطح کو بڑھنے سے روکتا ہے جس کی وجہ سے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ہے۔

مونگ دال کا پانی کینسر کے خلاف حفاظتی اقدامات کرتا ہے ، ہفتے میں تین بار مونگ دال کا پانی استعمال کرنے سے چھاتی کے کینسر کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔

مونگ دال کا پانی باقاعدگی سے استعمال کرنے سے وزن کم ہوتا ہے اور جسم کی اضافی چربی باآسانی گھلتی ہے۔

مونگ دال کا پانی بنانے اور استعمال کرنے کا طریقہ

مونگ کی دال کو 4 گھنٹے کے لئے دھو کر بھگو دیں، اب اسے ہلکی آنچ پر اتنا اُبالیں کہ دال نرم ہو جائے، اب اس کا پانی چھان کر الگ کر لیں اور ٹھنڈا ہونے پر پی لیں، اسے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر کے بھی استعمال کیا جا سکتا یے، اب اُبلی ہوئی دال کو فرائی پین میں ڈال کر اس میں گھی، زیرہ، نمک، مرچ اور ساتھ ہری مرچ ہرا دھنیا ڈال کر پکا لیں اور روٹی سے کھائیں یہ دال اور اس کا پانی دونوں ہی بے حد فائدے مند ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Moong Daal K Fayde Aur Istemal Ka Tarika

Moong Daal K Fayde Aur Istemal Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Moong Daal K Fayde Aur Istemal Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.