اس سے تیزی سے وزن بڑھتا ہے ۔۔ وزن بڑھنے کی چند اہم وجوہات اور اس کو کنڑول کرنے کا طریقہ جو بنائے آپ کو بھی اسمارٹ

image

زیادہ تر لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ ذہنی دباؤ کی وجہ سے انسان دُبلا اور کمزور ہو جاتا ہے کیونکہ اس کو کسی بات کی فکر کھا جاتی ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے یہ آپ کا وزن بڑھانے کی بھی وجہ بن سکتا ہے۔

اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں تو ممکن ہے کہ یہ آپ کے ذہنی دباؤ کے باعث ہو، یا پھر چند مزید وجوہات ہوں جس کی وجہ سے آپ کا وزن دن بہ دن بڑھ رہا ہو یہ کیسے ہو سکتا ہے آج ہم آپ کو بتائیں گے تاکہ آپ بھی اپنے موٹاپے کی اصل وجہ کو ڈھونڈ کر اسے جڑ سے ختم کر سکیں۔

وزن بڑھنے کی مختلف وجوہات

• جب ہم ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں تو ہارمون ہمارے جسم میں کچھ ایسی حرکات کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا وزن بڑھنے لگتا ہے اور ہم موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔

• مسائل کا شکار ہونے اور کھانے پینے میں بے احتیاطی کرنے کی وجہ سے ہمارے جسم میں خود بخود فیٹی ایسڈ جمع ہونے شروع ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے جسم میں چربی کا اضافہ ہوتا ہے اور موٹاپا بڑھتا جاتا ہے۔

• بلڈ شوگر لیول بڑھنے کی وجہ سے بھی موٹاپا بڑھتا ہے جب ہم ایک لمبے عرصے تک کسی سوچ میں گُم رہتے ہیں اور ذہن میں بہت سے تناؤ چل رہے ہوتے ہیں تو ذیابطیس کا مرض لاحق ہوجاتا ہے۔

• کھانے پینے کے شوقین افراد اپنے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کو نظر انداز کر کے بے احتیاطی کرتے ہیں اور جنک فوڈ کا ضرورت سے زیادہ استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے وزن تیزی سے بڑھتا ہے اور چربی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

• ایسے افراد کو بے چینی رہتی ہے کہ وہ باہر کی کوئی ایسی چیز کھائیں جس کو کھا کر ان کا دل بہل جائے اور وہ جنک فوڈ کا انتخاب کر کے اپنا وزن خود بڑھانے کی وجہ ڈھونڈ لیتے ہیں۔

وزن کم کرنے کا طریقہ

• متوازن ڈائٹ پلان تیار کریں۔

• فائبر، پروٹین، سلاد اور کم کیلوریز والی غذاؤں کا استعمال کریں۔

• تازہ پھل کھائیں تازہ جوس پیئیں۔

• پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

• ایک گھنٹہ روز چہل قدمی کریں۔

• نیند پوری کریں۔

• سافٹ ڈرنک اور جنک فوڈ کا استعمال بلکل ترک کر دیں۔

You May Also Like :
مزید

Motapay Ki Wajah

Motapay Ki Wajah - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Motapay Ki Wajah. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.