موٹاپا آج دنیا کا ایک بہت خطرناک مسئلہ بن چکا ہے کیونکہ یہ آپ کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کردیتا ہے۔ موٹاپا کم کرنے کے لیے لوگ بہت سے طریقہ کار پر عمل کرتے ہیں تاکہ جسم میں موجود فالتو چربی کو کم کیا جاسکے اور اس سے ہونے والی مزید بیماریوں سے بھی خود کو محفوظ رکھا جاسکے۔
آج ہم بھی آپ کو ایک ایسا طریقہ بتاتے ہیں جو نہایت آسان ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کے لیے کارآمد بھی ثابت ہوگا۔ اس نسخے کے لیے آپ کو ادرک کی ضرورت ہوگی ۔ ادرک دکھنے میں تو بہت عام لگتی ہے لیکن اس کے اندر ران، پیٹ اور کولہوں کی چربی گھلانے کی صلاحیت موجود ہوبی ہے اور صرف یہی نہیں بلکہ اس میں کولیسٹرول لیول اور ہائی بلڈپریشر کو کنٹرول کرنے کی خاصیت بھی موجود ہے۔
-
* ڈیڑھ لیٹر پانی ابالیں جب یہ
اچھی طرح ابلنے لگے تو اس میں ایک ادرک کا ٹکڑا ڈال کر دس منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر
مزید ابلنے دیں۔
-
* پھر اسے ٹھنڈا کریں اور لیموں
ڈال کر اس کو پی لیں۔
-
* ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کو
ناشتے سے قبل پیا جائے تو مفید ہے۔ اگر آپ بہتر نتائج چاہتے ہیں تو ایک گلاس رات کے
کھانے سے قبل بھی پی لیں۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔