منہ میں چھالے یا زخم ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں تو دن میں دو بار پانی میں یہ چیز ملا کر غرارے کریں اور جلد آرام پائیں

image

اکثرگرمیوں کے موسم میں منہ میں چھالے یا زخم ہو ہی جاتے ہیں جو کھانے پینے میں بھی بہت تکلیف دیتے ہیں اور کچھ بھی کھانےس ے پہلے سوچنا پڑتا ہے اگر آپ کےساتھ بھی یہ مسئلہ ہے تو ان چھالوں یا زخم سے جلد از جلد علاج کرنا چاہتے ہوں گے مگر ہم آپ کو کچھ گھریلو نسخے بتا رہے ہیں جو آپ کو کسی حد تک سکون تو دے سکتے ہیں۔

نسخے:

• وٹامن ای کیپسول: وٹامن ای کے کسی بھی میڈیکل پر آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں بس ایک کیپسول کو کاٹ لیں اور اس کو متاثرہ حصے پر لگادیں، یہ چھالے پر پر انفیکشن سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ چاہیں تو پانی میں شامل کرکے غرارے کرلیں۔

• ایلو ویرا ایلو ویرا جیل بھی منہ کے چھالوں کو ٹھیک کرنے میں بھی مدد دیتا ہے کیونکہ اینٹی بیکٹریل اور اینٹی فنگل ہوتا ہے ۔اس کے علاوہ نہارمنہ ایلوویرا جیل سے غرارے بھی کرلیں۔

• بیکنگ سوڈا: بیکنگ سوڈے میں الکلائن ہوتا ہے چھالوں کو ختم کر نے میں بڑا مفید ہے۔ اس لیے ایک چائے کے چمچ بیکنگ سوڈا کو آدھے کپ گرم پانی میں ملائیں اور اس کے غرارے کرلیں۔

• نمکین پانی: نمک میں چونکہ سوڈیم کلورائیڈ پایا جاتا ہے اس لیئے منہ کے چھالوں کو ختم کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔

• مہندی کے پتے: ایک گلاس پانی میں مہندی کے پتے ابال کر اس سے غرارے کریں یہ بھی چھالوں میں مفید ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Mu Ke Chalon Ko Khatam Karne Ka Nuskha

Mu Ke Chalon Ko Khatam Karne Ka Nuskha - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Mu Ke Chalon Ko Khatam Karne Ka Nuskha. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.