پیٹ میں شدید درد ہے اور بیٹھا بھی نہیں جا رہا۔۔۔ کہیں ناف تو نہیں اُتر گئی؟ جانیں اس کا علاج اور پائیں درد میں آرام

image

اکثر ہم کوئی بھاری چیز اُٹھا لیتے ہیں اور پھر ہمارے پیٹ میں اس قدر درد اور مروڑ ہوتی ہے کہ ہم نہ ہی بیٹھ پاتے ہیں اور نہ لیٹنے کے قابل رہنے ہیں ایسے میں ہم پریشان ہو جاتے ہیں کہ کہیں یہ ناف کا درد تو نہیں۔

آج ہم آپ کے لئے ناف کو جگہ پر لانے کا طریقہ لائیں ہیں جس کے بعد اب کبھی اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہو تو ہماری بتائی ہوئی اس ٹپ سے خود کریں اس کا علاج وہ بھی آسانی سے۔

ناف اُتر جائے تو کیا کریں؟

• ناف کا ایک بہترین علاج خشک چائے کی پتی ہے، اسے اچھی طرح پیس لیں اور پھر ایک چائے کا چمچ اس سفوف کو ایک گلاس پانی میں ملاکر پی لیں، جس سے پیٹ میں درد فوری ختم ہوجائے گا، تاہم کچھ افراد کو ریلیف میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

• سیدھے بیٹھ کر ٹانگیں سامنے پھیلا لیں، پھر اپنی دائیں ٹانگ کو موڑ لیں اور اپنے ہاتھوں کو آگے پھیلا کر بائیں ٹانگ کے انگوٹھے کو چھونے کی کوشش کریں اور 7 بار اسے دہرائیں۔

• اس کے بعد دونوں ٹانگوں کو سیدھا پھیلا لیں اور اس بار بائیں ٹانگ کو موڑ کر ہاتھوں سے دائیں ٹانگ کے انگوٹھے کو چھوئیں، یہ عمل بھی 7 بار دہرائیں، اس ورزش سے ناف اپنی جگہ واپس لوٹ آئے گی۔

• ایک اور طریقہ یہ ہے کہ متاثرہ حصے میں مالش کریں جس سے پیٹ کا درد کم ہوگا اور ناف بھی چند دنوں میں اپنی جگہ واپس آجائے گی۔

You May Also Like :
مزید

Naaf Utar Jaye To Kya Karein

Naaf Utar Jaye To Kya Karein - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Naaf Utar Jaye To Kya Karein. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.