کیا آپ بھی ناخن چبانے کی عادت سے پریشان ہیں؟

image

بچے ہوں یا جوان، مرد ہو خواتین اس بری عادت کے سب ہی شکار ہوسکتے ہیں۔ اکثر بچوں میں یہ عادت شروع ہو کر جوانی تک جاری رہتی ہے جس کی وجہ سے ان کے ناخن بری طرح خراب ہو جاتے ہیں ان میں سوجن اور خون بہنے کی شکایت رہنے لگتی ہے۔ ماہرین کے نزدیک اس کی سب سے بڑی وجہ اسٹریس یا ذہنی دبائوہے لیکن اس کے ساتھ کئی اور عوامل جیسے کسی کو نظر انداز کرنا یا کوئی نفسیاتی عارضہ جیسے او سی ڈی بھی ہو سکتا ہے۔

اگرآپ اس عادت کا شکار ہیں اور ابھی تک اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بارے میں نہیں سوچا تو اب وقت آگیا ہے کہ اس کے بارے میں سوچا، اپنا ئیں یہ چند طریقہ کار اورجان چھڑائے اس بری عادت سے۔

اپنے ناخن کو مینٹین رکھیں

طویل عرصے تک ناخن چبانے سے ان کے کنارے یعنی کیوٹیکل کو نقصان پہنچنے کے باعث ناخن کمزوراور ان کی بڑھوتری رک جاتی ہے ساتھ ہی ناخن کی ارد گرد کی جلد بھی متاثر ہوکر کئی طرح کے انفیکشن کا سبب بنتی ہے۔ اس طرح انفیکشن پھیلانے والے بیکٹیریا آپ کے منہ سے ناخن پھر انگلیوں سے چہرے اور پھر منہ تک سفر کرتے ہیں۔ ناخن کی حفاظت کرنا اور ان کو مینٹین رکھنا اس عادت سے چھٹکارے کا ایک آزمودہ طریقہ ہے، اپنے ناخن کو صاف رکھیں، مینی کیور کریں کچھ دنوں میں آپ کی یہ عادت ختم ہوجائے گی اور ساتھ ہی آپ کے نا خن برے لگنے کے بجائے خوبصورت اور حسین نظر آئیں گے۔

اپنے ہاتھوں میں دستانے پہنیں

شدید عادت سے نجات کے لیے دستانوں کو استعمال ایک اچھا طریقہ ہے مگر یہ ہر وقت نہیں پہنے جاسکتے خصوصیت کے ساتھ کام کے وقت، تو اس کے لیے تمام انگلیوں کے گرد بینڈج باندھنا بھی ایک کار آمد ٹوٹکہ ہے۔ مگر یہ کام صرف گھرمیں کیا جاسکتا ہے باہر نہیں۔

ناخں پر مرچ یا کریلے کا پانی لگائیں

اس طرح جب بھی آپ بے اختیار ناخن منہ میں لیں گے تومنہ کا ذائقہ مرچ یا کریلے کی وجہ سے خراب ہو جائے گا، اور آپ دوبارہ اسے منہ میں نہیں لیں گے، مگر یہ طریقہ بچوں کے لیے کار آمد نہیں ہے کیونکہ مرچ ان کی آنکھوں میں بھی جا سکتی ہے اور اسی طرح کریلے کی کڑواہٹ سے وہ الٹی بھی کر سکتے ہیں۔

لیموں کا رس، نمک اور سرکہ

اس کام کے لیے آپ گھر میں ہی لیموں کا رس، نمک اور سرکہ کو ملا کر ایک محلول تیار کر کے انگلیوں پر لگا سکتے ہیں بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے محفوظ اور موٗثر ثابت ہوگا۔

وٹامن ای اور کیسٹر آئل

اس کے علاوہ وٹامن ای اور کیسٹر آئل بھی بد ذائقہ ہو نے کی بنا اس مقصد کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں یہ نہ صرف اس عادت سے چھٹکارے میں مدد دیں گے بلکہ ان میں شامل اجزاٗ ناخن کو بھی مضبوط بنائیں گے۔

اسٹریس کے لیے وٹامن بی لیں

اس عادت کی بنیادی وجہ اسٹریس ہے تو اپنی خوراک میں وٹامن بی سے بھر پور غذا شامل کریں اورورزش کو اپنا کو اپنے دیگر معمولات میں شامل کریں۔ اس ضمن میں وٹامن بی سپلیمنٹ بھی لی جا سکتی ہے۔ یہ اسٹریس لیول کو کم کرکے ناخن چبانے کی عادت کو چھوڑنے میں مدد فراہم کرے گی۔ اسی طرح کسی نسیاتی عارضے کی صورت میں تھریپی سے بھی مدد لے کراس عادت کو دور کیا جاسکتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Nakhun Chabane Ki Aadat Se Chutkara

Nakhun Chabane Ki Aadat Se Chutkara - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Nakhun Chabane Ki Aadat Se Chutkara. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.