ہونٹ اور ناخن نیلے پڑ رہے ہیں، کہیں پھیپھڑے تو خراب نہیں؟ جانیں رنگت کی تبدیلی کی وہ علامات جو تشویش کا سبب بن سکتی ہیں

image

کہتے ہیں ناخن اور چہرے کی رنگت جسم کی اندرونی صحت کا حال بتاتے ہیں۔ ہر انسان کی جلد مختلف نوعیت کی ہوتی ہے کچھ کی بہت صحت مند اور چمکتی دمکتی جلد ہوتی ہے جس کو دیکھ کرہی پتہ چلتا ہے کہ اندرونی طور پر ان کی صحت اچھی ہے۔ جبکہ کچھ لوگوں کو دیکھ آپ کو ان کی روکھی ، خشک، کٹی پھٹی جلد سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کئی قسم کی بیماریوں کا شکار ہیں۔

اسی لئے اگر آپ کی جلد بھی متاثرہونا شروع ہورہی ہے تو اسکو نظرانداز مت کریں بلکہ اس کی طرف توجہ دیں کہ آخر اس کی وجہ کیا ہے۔

آئیے آپ کو بتاتے ہیں جلد کی وہ علامات جو آگے چل کر تشویش کا سبب بن سکتی ہیں۔

علامات:

چونکہ آپ کی جلد حساس ہوتی ہے اس لئے یہ کسی بھی اندرونی خرابی کی وجہ سے فوراً متاثر ہوتی ہے اور اس کے متاثر ہونے کا مطلب ہے کہ کچھ گڑبڑ ہے، اور اس کے لئے آپ کو ہوشیار ہو جانا چاہیے۔

ہونٹ اور ناخنوں کی پیلی یا نیلی رنگت:

اکثر ہم سامنے والے کے چہرے کو دیکھ کر اسکی ندرونی صحت کا اندازہ لگا لیتے ہیں خاص کر جب آپ کو کسی کا رنگ پیلا پڑا نظر آئے تو آپ فوراً چوکنا ہو جاتے ہیں کہ یہ شخص بیمار ہے۔ ایک ماہر ڈاکٹر نے بتایا کہ، جلد کا پیلا پن خون کی کمی کی علامت، زرد رنگت جگر کی بیماری، جبکہ ہونٹوں اور ناخنوں کی نیلی رنگت دل یا پھیپھڑوں کی بیماری کی علامت ہوسکتی ہے۔ ایسے میں آپ کو فورہی طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیئے تا کہ وقت رہتے بیماری کی تشخیص اور اسکا علاج ہوسکے۔

جلد پر خارش یا دھبے نمودار ہونا:

اگر آپ کا نظامِ ہاضمہ صحیح کام نہیں کر رہا تو یہ آپ کے لئے کچھ مسائل پیدا کر سکتا ہے اورہاضمے کے کچھ مسائل جلد پر بھی ظاہر ہوتے ہیں۔ سرخ دھبوں کے جتھے پیٹ کی خرابی یا بیماری کی نشاندہی کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب گال کی ہڈیوں پر اور ناک کے اوپر تتلی کی شکل کے دانے بھی اس بیماری کی علامت ہو سکتے ہیں۔ اور بعض اوقات کسی دوائی سے بھی ری ایکشن ہوجاتا ہے جو خارش یا دھبوں کا سبب ہو سکتا ہے۔

آنکھوں پر سوجن:

سوجی ہوئی آنکھیں یا تھکی ہوئی آنکھیں بھی الرجی کی علامت ہوسکتی ہیں۔ یہ خون کی نالیوں کو پھیلا کر خون رسنے کا سبب بن جاتی ہیں، یہ حالت آنکھوں کے نیچے سوجن یا حلقے پیدا کر سکتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Nakhun Or Hont Ka Rang Neela Hona

Nakhun Or Hont Ka Rang Neela Hona - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Nakhun Or Hont Ka Rang Neela Hona. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.