ناشپاتی کھانے سے کن بیماریوں کا خاتمہ ممکن ہے؟ ابھی جانیں، کھائیں اور بھرپور فائدہ اٹھائیں

image
ناشپاتی ایک ایسا پھل ہے ،جو شکل میں امرود سے مشابہت رکھتا ہے۔اس کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے۔اس کا درخت بیج سے پیدا نہیں ہوتا۔اس کی جڑوں سے نئی کونپلیں پھوٹتی ہیں،جن پر پیوندکاری کی جاتی ہے۔چین دنیا بھر میں سب سے زیادہ ناشپاتی پیدا کرنے والا ملک ہے۔

ناشپاتی گرمیوں میں جسم کو تقویت دیتی ہے۔ایک ناشپاتی میں سو حرارے ہوتے ہیں۔ غذائیت سے بھرپور اس پھل میں شکر،فاسفورس،فولاد،حیاتین ج (وٹامن سی)،لمحیات (پروٹینز)اور پوٹا شیئم جیسے صحت بخش اجزا پائے جاتے ہیں ،جو ہمارے جسم کو توانائی دینے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

ناشپاتی کے بہت سے طبّی فوائد ہیں،جن میں سے چند ذیل میں درج کیے جارہے ہیں:

منھ کی بُو

کچھ لوگوں کے منھ سے بُو آتی ہے۔منھ کی بُو دور کرنے کے لیے ماؤتھ واش کا استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے بجائے ناشپاتی کھانی چاہیے۔ناشپاتی کھانے سے منھ کی بُو نہ صرف دور ہوجاتی ہے ،بلکہ مسوڑوں سے خون آنا بھی بند ہوجاتا ہے۔

قبض

جن لوگوں کو قبض کی شکایت رہتی ہے،انھیں ناشپاتی کھانی چاہیے۔اگر آپ کھانا کھانے کے بعد ناشپاتی کھالیں تو قبض کی شکایت دور ہوجائے گی اور آنتیں بھی صاف رہیں گی۔اگر قبض مزمن ہے تو شام کے وقت دو ناشپاتی چھلکے سمیت کاٹ کر سلاد بنالیں۔پھر اس پر نمک اور لیموں کا رس چھڑک دیں۔مزے دار چاٹ تیار ہوجائے گی ۔یہ چاٹ آٹھ دس دن باقاعدگی سے کھائیں ۔اس سے ہاضمہ درست ہوگا اور قبض کی شکایت بھی جاتی رہے گی۔

بال

ناشپاتی سے تیل بھی کشید کیاجاتا ہے۔اس کے استعمال سے حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں۔یہ تیل بالوں کے لیے فائدہ مند ہے اور بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔

بلڈ پریشر

ناشپاتی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے ۔یہ خون میں کولیسٹرول کو کم کرتی ہے۔ناشپاتی کا مربّا کھانے سے دل کو تقویت ملتی ہے۔ایک یا دو میٹھی ناشپاتی روز مرّہ کی غذاؤں میں ضرور شامل کریں۔یہ نہ صرف جلدی امراض کو دور کرتی ہے ،بلکہ بڑھاپے کی رفتار کو بھی سست کردیتی ہے۔کشمیری ناشپاتی بہت مزے دار ہوتی ہے۔ناشپاتی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک بہترین نعمت ہے۔اس کے طبی فوائد کی بنا پر اسے اپنی غذاؤں کا حصہ بنا لیجئے۔

You May Also Like :
مزید

Nashpati Khane Se 4 Bimariyon Ka Ilaj

Nashpati Khane Se 4 Bimariyon Ka Ilaj - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Nashpati Khane Se 4 Bimariyon Ka Ilaj. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.