اکثر خواتین کی گردن اس طرح موٹی کیوں ہوتی ہے؟ جانیئے اس کو کم کرنے کی چند آسان ٹپس

image

ہمارے ہاں اکثر خواتین کی گردن پیچھے سے اتنی موٹی ہوتی ہے کہ باقاعدہ الگ سے واضح ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان میں احساسِ کم تری بھی پیدا ہوتی ہے کیونکہ گردن ہمارے چہرے سے قریب ہوتی ہے اور اگر کسی کی نگاہ چہرے کی طرف واضح ہو تو گردن پر بھی پڑ ہی جاتی ہے۔ ایسے میں آج ڈاکٹر کے بتائے چند طریقے اور ورزش ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ بھی اپنی موٹی گردن کو دبلا کرسکتے ہیں۔

ٹپس:

٭ روزانہ ایک چمچ زیتون کے تیل میں ایک چمچ نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اس کو گردن پر لگا کر اچھی طرح مساج کریں اور پھر ایک گرم پٹی یا موٹی درد والی پٹی باندھ لیں اس سے آپ کی یہ چربی بھی ختم ہوگی اور یہاں ہونے والے معمولی درد سے بھی نجات ملے گی۔

٭ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے دونوں ہاتھوں کو اوپر اٹھائیں اور دیوار پر ہاتھوں کو جمالیں، اس کے بعد ان کو تیزی سے ہٹائیں اور کمر کے پیچھے لے کر جائیں، یہ ورزش دن میں 3 مرتبہ لازمی کریں تاکہ گردن میں بھی پسینہ آئے اور چربی پگھلے۔

٭ دونوں ہاتھوں کو گردن کے پچھلے حصے پر رکھیں اور زور دیں، یوں 5 سیکنڈ کے وقفے سے 5 سیکنڈ تک ہی وزن دیں، ایسا کرنے سے چربی پگھلنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Neck Hump Khatam Karne Ka Tarika

Neck Hump Khatam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Neck Hump Khatam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.