داغ دار کیلے کیوں خریدنے چاہیئں ؟ زیادہ پکے ہوئے کیلے کھانے کے چند ناقابل یقین فوائد جنہیں جان کر آپ چاہیں گے کہ آج ہی درجنوں کیلے لے آئیں گے

image

کیلا ایک ایسا پھل ہے جو سارا سال مارکیٹ میں موجود رہتا ہے اور یہ واحد پھل ہے جو ہو کوئی شوق سے کھاتا ہے بنا نخرے کئے۔ کیلے غذائیت سے بھی بھرپور ہوتے ہیں ان میں وٹامنز، فائبر اور قدرتی مٹھاس شامل ہوتی ہے جو کہ صحت کے لیے اچھی ہوتی ہے۔

اکثر اوقات لوگ ایک ساتھ بہت سارے کیلے خرید لاتے ہیں لیکن داغ دار کیلے جن پر کالے نشانات پڑے ہوتے ہیں انہیں کم ہی لوگ خردیتے ہیں، اس خیال سے کہیں یہ خراب نہ ہوں اور ان میں کیڑا نہ لگا ہوا جبکہ اگر آپ کو ہم بتائیں کہ یہی داغ دار کالے کیلے کتنے فائدے مند ہیں، تو یقیناً آپ بھی درجنوں نشانات والے کیلے آج ہی لیکر آجائیں گے۔

داغ دار کیلے فائدے مند کیوں؟

داغ دار یعنی زیادہ پکے ہوئے کیلے اینٹی آکسیڈنٹس کا مجموعہ ہوتے ہیں، ان میں ڈائٹری فائبرز، کیلوریز، کاربوہائیڈریٹس اور کچھ ایسے کیمیکلز پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم کو کئی بیماریوں سے محفوظ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

زیادہ پکے ہوئے کیلے کھانے کے چند بڑے فائدے:

۔ سائنسی تحقیق کے مطابق کیلوں میں موجود کالے نشانات اور داغ دھبے کینسر کے خلاف مدافعت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاو ہ ان دھبوں سے برین ٹیومر ہونے کا خدشہ بھی ختم ہو جاتا ہے۔ کینسر کے لئے بننے والی دواؤں میں ان کیلوں سے وہ اضافی کیمیکل جذب کیا جاتا ہے جو بیماریوں کے خلاف مزاحمت پیدا کرتا ہے۔

۔ جلد پر پڑنے والے داغ دھبوں کو یہ پکے ہوئے کیلے دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ان کیلوں میں میلانن پایا جاتا ہے جس سے رنگت کو نکھارے میں مدد ملتی ہے۔

۔ یہ داغ دار کیلے دل کے مریضوں کو روزانہ کھانے چاہیئیں، یہ ان کی بے چینی و گھبراہٹ کو دور کرنے اور دل کی دھڑکنوں کو نارمل رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

۔ کیلے معدے کی جلن کو بھی دور کرتے ہیں اور ساتھ ہی جسم میں ہونے والی تیزابیت کو کنٹرول کرتے ہیں۔

۔ داغ دار کیلوں کا لیپ کسی گہرے زخم یا چوٹ کے نشانات پر لگانے سے یہ جلد بھر جاتے ہیں اور چوٹ کے نشانات بھی زیادہ دنوں تک نہیں ٹہرتے۔

You May Also Like :
مزید

Overripe Banana Ke Fayde

Overripe Banana Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Overripe Banana Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.