آپ کا بھی پیٹ کھانے کے بعد پھول جاتا ہے؟ تو آزمائیں یہ نسخے اور بنائیں ہاضمہ مضبوط

image
میں کھانا اپنی ضرورت کے مطابق کھانا چائیے ۔ نہ کم نہ اس سے زیادہ۔ اکثر ہم چٹخارے دار کھانوں کے چکر میں بڑی تیزی سے کھانا کھا جاتے ہیں اور صحیح طرح چباتے بھی نہیں ہیں۔ اس سے ہمارا پیٹ بہت زیادہ بھر جاتا ہے۔ زائد مقدار کو معدہ برداشت نہیں کر پاتا۔ اور پیٹ پھول کر غبارہ ہوجاتا ہےجس کی وجہ سے سانس لینے میں بھی تکلیف ہوجاتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق پیٹ پھولنے کی ایک وجہ قبض کا ہونا بھی ہے، کیونکہ اگر فضلہ جسم سے خارج نہ ہو تو پیٹ پھول جاتا ہے یا گیس پیدا ہوتی ہے

ان حالات میں آپ درج ذیل نسخے اپنائیں اور ہاضمے اور اپنا نظام ہاضمہ مضبوط بنائیں ۔

1: کھیرے کا استعمال

کھیرے میں فلیونوئڈ آکسائیڈنٹ موجود ہوتا ہے جو آپ کے پھولے پیٹ کو نارمل کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس لئے اس کو چبا کر کھائیں یا اس کا جوس دونوں سے آپ کو راحت ملے گی۔

2: کیلے کا استعمال

کیلے میں پوٹاشیم اور فائبر موجود ہوتے ہیں جو قبض میں بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔ کیلا جسم میں سوڈیم لیول کو ریگولیٹ کرکے پانی جمع ہونے سے روکتا ہے۔ اس لئے پھولے پیٹ کی شکایت میں ایک کیلا بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔

3: پپیتا

پپیتے میں انزائمز موجود ہوتے ہیں جو ہمارے پیٹ کے فاضل مادوں کے اخراج کے لئےمددگار ثابت ہوتے ہیں۔

4: سونفا

سونف کا استعمال غذائی نالی کو سکون پہنچاتا ہے ۔ اس سے پیٹ کی دیگر بیماریوں میں بھی راحت ملتی ہے۔

5: پودینے کی چائے

رات کو یا جس وقت بھی آپ کو پیٹ میں گیس کی تکلیف ہو آپ پودینے کی چائے پی لیں۔ یہ چائے غذائی نالی کے مسلز کو سکون دیتی ہے۔ اور ہاضمہ بھی مضبوط بناتی ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Pait Ka Ilaj

Pait Ka Ilaj - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Pait Ka Ilaj. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.