پیٹ بڑھ رہا ہو یا پیریڈز میں بے قاعدگی ہو ۔۔ خواتین کے کئی مسئلوں کا حل، دوپہر کے کھانے کے بعد صرف اس ایک گولی کو کھا لیں

image

ہوا، پانی اور غذا یہ وہ تین بنیادی چیزیں ہیں جو زندہ اور صحت مند رہنے کیلیئے سب سے زیادہ ضروری ہیں، لیکن آج کل ان تینوں میں ہی ملاوٹ ہے۔ نہ تو ہوا صاف ہے نہ ہی پانی اسکے علاوہ ناقص غذا کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے خواتین کی صحت کے مسائل میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

اسی لیئے آج ہم آپ کے ساتھ شئیر کرنے جارہے ہیں ایک ایسا جادوئی نسخہ جو آپ کے کئی مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، جیسے کہ جن خواتین کو پیریڈز میں بے قاعدگی کا مسئلہ رہتا ہے، حیض کا کم یا زیادہ آنا، جگر کے مسائل، پیٹ کا باہر آنا، جسم میں اضافی چربی کا ہونا، بلڈ پریشر، جلد کے مسائل وغیرہ۔

اس نسخے کو تیار کرنے کیلیئے آپ کو بہت سی اجزاء کی ضرورت نہیں ہے بلکہ صرف چار چیزوں سے آپ یہ نسخہ بنا کر فائدہ حاصل کرسکتے ہیں

بنانے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے آپ ایک پودینے کی گَڈّی لیں اور اسکے پتّے الگ کر کے صاف کرلیں، پھر اسے دھو کر دھوپ میں سُکھا دیں اور پوری طرح خشک کرلیں

۔ اب سونف، اجوائن اور کلونجی ہم وزن لے کر اسے پودینے کے خشک پتّوں کے ساتھ ملائیں اور باریک گرینڈ کر کے پاؤڈر بنالیں

۔ آپ چاہیئں تو اسے دوپہر کے کھانے کے بعد پھکّی کی صورت میں بھی ایک چمچ پانی کے ساتھ کھا سکتی ہیں

۔ یا اس پاؤڈر میں تھوڑا سا پانی ملا کر اسکی گولیاں بنا کے رکھ لیں اور دوپہر کو کھانا کھانے کے بعد یہ ایک گولی کھا لیں، انشاءاللّٰہ آپ کو شفاء ملے گی

You May Also Like :
مزید

Pait Kam Karne Aur Periods Normal Rakhne Ki Goli

Pait Kam Karne Aur Periods Normal Rakhne Ki Goli - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Pait Kam Karne Aur Periods Normal Rakhne Ki Goli. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.